انوارالعلوم (جلد 2)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 133 of 650

انوارالعلوم (جلد 2) — Page 133

انوار العلوم جلد ؟ ۱۳۳ تحفة الملوک اس معجزہ کی شان اور بھی بڑھ جاتی ہے جب ہم دیکھتے ہیں کہ حضرت مسیح موعود ہندوستان کے رہنے والے ہیں اور ان کی مادری زبان عربی نہیں اور پھر اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ آپ کسی مشہور عربی مدرسہ کے سند یافتہ نہیں نہ کسی مشہور عالم سے آپ نے تعلیم حاصل کی ہے بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے بطور اعجاز کے آپ کو یہ طاقت دی گئی ہے۔ بعض لوگ یوں بھی کہہ دیتے ہیں کہ بہت سے لوگ ہیں جنکی کتب بے نظیر ہیں لیکن اول تو یہ اعتراض قرآن کریم پر بھی پڑتا ہے ۔ دوم ہم اس کو تسلیم کرتے ہیں کہ بہت سی کتب بے نظیر خیال کی گئی ہیں لیکن وہ کتب اس لئے قابل التفات نہیں کہ ان مصنفین نے کبھی دعوی نہیں کیا کہ ان کی کتب بے نظیر ہیں حالانکہ یہاں قبل از وقت دعوئی موجود ہے اور باوجود مخالفت کے کوئی مقابلہ نہیں کر سکا۔ اس کے علاوہ ایک اور نشان ہے جو اللہ تعالی نے آپ کو دیا ہے اور وہ اپنے الہامات شائع کرنے کے بعد قریباً پچیس چھبیس سال کی زندگی کا عطا ہوتا ہے حالانکہ اللہ تعالی قرآن کریم میں فرماتا ہے کہ لُو تَقَوَّلَ عَلَيْنَا بَعْضَ الأَقَاوِيلِ لَا خَذْنَا مِنْهُ مِنْهُ بِالْيَمِينِ ، ثُمَّ لَقَطَعْنَا مِنْهُ الْوَتِينَ (الحاقہ :۴۵ تا ۴۷) یعنی اگر یہ شخص ہم پر افتراء کرتا اور اپنی طرف سے الہام بنا کر سناتا تو ہم اس کی رگ گردن کاٹ دیتے اب ہم اس معیار کے مطابق آپ کے دعوے کو پر کھتے ہیں تو آپ کو براہین احمدیہ اپنی پہلی تصنیف کے شائع کرنے کے بعد ستائیس اٹھائیس سال تک زندگی عطا ہوئی حالانکہ آپ نے اس کتاب میں اپنے الہامات نہایت زور اور تحدی کے ساتھ شائع فرمائے تھے پس اگر آپ مفتری ہوتے تو ضرور تھا کہ کم سے کم تیئیس (۲۳)) سال میں آپ ضرور ہلاک ہو جاتے کیونکہ آنحضرت ا کو تیئیس سال مهلت ملی اور اگر کسی مفتری کو اس قدر مہلت مل سکتی ہے تو پھر نہ صرف اس آیت کی مذیب ہوتی ہے بلکہ خود آنحضرت ا کی صداقت پر شبہات وارد ہوتے ہیں پس آپ کا اس طویل عرصہ تک زندہ رہنا آ زندہ رہنا آپ کے برحق ہونے کا ایک زبردست ثبوت ہے۔ اگر یہ آیت کریمہ نہ بھی ہوتی تو بھی عقل کبھی اجازت نہیں دیتی کہ ایک شخص اللہ تعالیٰ پر متواتر جھوٹ بولتا ہے اور لوگوں کو گمراہ کرتا ہے لیکن اللہ تعالی اسے کوئی سزا نہیں دیتا اگر اس طرح ممکن ہو تو بچے ماموروں اور کاذبوں میں کوئی ما بہ الامتیاز نہیں رہتا اور امان اٹھ جاتا ہے اور صداقت کے معلوم کرنے کا کوئی ذریعہ باقی نہیں رہتا اللہ تعالیٰ تو بہت ہی غیو ر ہے ہم دیکھتے ہیں کہ