انوارالعلوم (جلد 26)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 106 of 752

انوارالعلوم (جلد 26) — Page 106

انوار العلوم جلد 26 106 خلافت حقہ اسلامیہ اور نظام آسمانی کی مخالفت۔ دے بخت جاودانی اور فیض آسمانی یہ روز کر مبارک سُبحَانَ مَنْ يَرَانِي اے واحد و یگانہ! اے خالق زمانہ میری دعائیں سن لے اور عرض چاکرانہ تیرے سپرد تینوں ! دیں کے قمر بنانا یہ روز کر مبارک سُبْحَانَ مَنْ يَّرَانِي 60 مولوی عبدالوہاب کے خیال میں رشد اور ہدایت اور دین اور فیض آسمانی اور دین کا قمر ہونا یہ سب دنیا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ السّلام کو تو دنیا سو بھی مگر حضرت خلیفہ اول کو جو اُن کے غلام تھے دین سوجھا۔ پھر مولوی عبدالوہاب کا یہ کہنا کہ -: " حضور کی اولاد دنیا کے پیچھے لگ کر پریشانیوں اور تکلیفوں میں مبتلا 66 ہے کیونکہ دنیا کے پیچھے لگ کر انسان سکون قلب حاصل نہیں کر سکتا ۔“ یہ بھی ان کے خاندان کے نظریہ کی رُو سے غلط ہے۔ کیونکہ یہ بات ثابت ہے کہ مولوی عبدالمنان آخری وقت میں جاتے ہوئے ادھر سلسلہ کا روپیہ نا جائز طور پر استعمال کر رہے تھے اور اُدھر دوسرے احمدیوں سے روپیہ منگوا ر ہے تھے۔ چنانچہ تحریک جدید اور اور نینٹل کارپوریشن کے روپیہ میں انہوں نے جو نا جائز تصرف کیا اُس کے متعلق چودھری احمد جان صاحب المال وکیل المال تحریک جدید کی شہادت ہے کہ -: وو میاں عبدالمنان صاحب عمر جو تحریک جدید میں نائب وکیل التصنيف اور اور نینٹل کارپوریشن کے چیئر مین تھے گزشتہ سال مجلس تحریک جدید نے سات رہائشی کوارٹروں اور مسجد کی تعمیر کا کام ان کے سپرد کیا اور ان تعمیرات کے لئے 27000 روپے کا بجٹ منظور کیا جس میں سے میاں عبدالمنان صاحب نے 26998 روپے خزانہ تحریک جدید سے برآمد کرائے۔ اس میں سے 23843 روپے کوارٹروں کی تعمیر پر خرچ ہوئے۔ باقی رقم انہوں