انوارالعلوم (جلد 22) — Page 274
انوار العلوم جلد ۲۲ تمہاری باتوں کو محفوظ رکھے ۔ ۲۷۴ سیر روحانی (۵) دنیا کا ذرہ ذرہ خدا تعالیٰ پھر فرماتا ہے يُسَبِّحُ لَهُ مَا فِي السَّمَواتِ و الأرض و دنیا کا ذرہ ذرہ گواہی دیتا ہے کہ وہ کی تسبیح کر رہا ہے جو کچھ کرتا ہے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہو سکتا ۔ ۔ بے شک بادی النظر میں بعض چیزیں قابلِ اعتراض نظر آئیں گی لیکن جب بھی غور کیا جائے گا انسان کو تسلیم کرنا پڑے گا کہ اللہ تعالیٰ کا ہر کام بے عیب اور پُر حکمت ہے ۔ لطیفہ مشہور ہے کہ کوئی ملا دماغ کا آدمی ایک دفعہ باغ میں گیا اور اس نے دیکھا کہ آم کے درخت پر تو چھوٹے چھوٹے پھل لگے ہوئے ہیں اور ایک معمولی سی بیل کے ساتھ بڑا سا حلوہ کد ولگا ہوا ہے ۔ وہ دیکھ کر یہ کہنے لگا کہ لوگ کہتے ہیں کہ خدا تعالیٰ بڑا حکیم ہے مگر مجھے تو اس میں کوئی حکمت نظر نہیں آتی کہ اتنے بڑے درخت کے ساتھ تو چھوٹے چھوٹے پھل لگے ہوئے ہوں اور اتنی نازک سی بیل کے ساتھ اتنا بڑا حلوہ کد ولگا ہوا ہو ۔ اس کے بعد وہ آرام کرنے کے لئے اُسی آم کے درخت کے نیچے سو گیا ۔ سویا ہوا تھا کہ اچانک ایک آم ٹوٹا اور زور سے اُس کے سر پر آلگا ۔ وہ گھبرا کر اُٹھ بیٹھا اور کہنے لگا خدایا ! مجھے معاف فرما اب تیری حکمت میری سمجھ میں آگئی ہے اگر اتنی دور سے حلوہ کدو میرے سر پر پڑتا تو میں تو مر ہی جاتا ۔ غرض اس عالم کا ذرہ ذرہ گواہی دے رہا ہے کہ اُس نے جو کچھ کیا ہے ٹھیک کیا ہے۔ دنیا میں ہزاروں نہیں لاکھوں قسم کے جراثیم پائے جاتے ہیں اور انسان یہ سمجھتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ان کیڑوں کو بلا وجہ پیدا کر دیا ہے مگر سائنس کی ترقی پر ثابت ہوا ہے کہ دنیا کا ہر کیٹر ا کسی اور کیڑے کے زہر کو مارنے کے لئے پیدا کیا گیا ہے اور کوئی کیڑا بھی ایسا نہیں جو مفید کام نہ کر رہا ہو ۔ کئی لاکھ کیٹروں کے متعلق یہ تحقیق کی ہے اور علم حیوانات والوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ہر کیڑا کوئی نہ کوئی مفید کام کر جا چکی ہے اور اور رہا ہے اور کسی نہ کسی زہریلے مادے کو تباہ کرنے میں اس کا دخل ہے ۔ پھر فرماتا ہے و هُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ وہ خدا غالب ہے اس کے فیصلہ کو کوئی رڈ نہیں کر سکتا ۔ دُنیوی بادشاہتیں بدل جاتی ہیں تو ساتھ ہی ان کے فیصلے بھی بدل جاتے ہیں