انوارالعلوم (جلد 21)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xxii of 694

انوارالعلوم (جلد 21) — Page xxii

انوار العلوم جلد ۲۱ ۱۷ تعارف کتب (۱۳) اسلامی شعار اختیار کرنے میں ہی تمہاری کامیابی ہے سید نا حضرت خلیفة المسیح الثانی نے ۳۱ اکتو بر ۱۹۴۹ء کومجلس خدام الاحمد یہ مرکز یہ ربوہ کے سالانہ اجتماع پر اجتماع کے دوسرے دن خدام سے جو خطاب فرمایا اُس میں آپ نے خدام کو فیشن پرستی کی لعنت کو ترک کرنے کی تلقین فرمائی اور فرمایا کہ جو قوم فیشن یا سماج کے رواجوں سے مرعوب ہو کر اپنا مطمح نظر بھول جاتی ہے اُس کے لئے ترقی کی تمام راہیں مسدود ہو جاتی ہیں ۔ حضور نے داڑھی رکھنے کی تلقین فرمائی اور جرمن نو مسلم ہر عبدالشکور کنزے کو سٹیج پر کھڑا کر کے فرمایا دیکھو ان کی گزشتہ سات پشتوں میں بھی کسی نے داڑھی نہیں رکھی ہوگی لیکن جونہی انہوں نے اسلام قبول کیا داڑھی کو اس کا طرہ امتیاز سمجھتے ہوئے فوراً رکھ لی ۔ اس کے بعد حضور نے چندہ میں نادر ہندا حباب کو توجہ دلائی اور خدام کو تلقین فرمائی کہ تمہارے عزیزوں ، رشتہ داروں اور ہمسایوں میں سے جو نا دہند ہیں اُن کو تلقین کرو۔ اس کے بعد حضور نے اسلامی لباس اور دیگر اسلامی طور و طریق کے متعلق اپنی زریں ہدایات سے خدام کو نوازا ۔ ) خدام الاحمدیہ کا نائب صدر صدرانجمن کا اور : (۱۴) ہر مجلس کا قائد مقامی امیر کی مجلس عاملہ کا رُکن ہوا کرے گا حضرت مصلح موعود نے یہ مختصر مگر جامع خطاب مؤرخہ یکم نومبر ۱۹۴۹ء کو بر موقع اختتام اجتماع خدام الاحمدیہ فرمایا تھا ۔ اس خطاب میں حضور نے اپنے خدام کو زریں ارشادات سے نوازتے ہوئے انتظامی اور تربیتی امور کی طرف توجہ دلائی ۔ جن میں سے