انوارالعلوم (جلد 20) — Page 87
انوار العلوم جلد ۲۰ ۸۷ دیبا چه تفسیر القرآن ا۔ مسیح کی پیدائش کی نسبت متی بابا آیت ۲۱ ، ۲۲ اور لوقا بابا آیت ۳۳،۳۲ میں لکھا ہے که مسیح عام انسانوں میں سے ہوگا۔ ہاں وہ خدا کا بیٹا کہلائے گا۔ لیکن یوحنا کی انجیل میں لکھا ہے کہ مسیح کلمہ ہے جو ہمیشہ سے خدا کے ساتھ تھا اور خود خدا تھا ۔ سب چیزیں اسی سے پیدا ہوئیں ۔۲ ۲۔ متی باب ۳ آیت ۱۳ تا ۱۷ مرقس باب ۱ آیت ۹ تا ۱۲ لوقا باب ۳ آیت ۲۱-۲۲ اور باب ۴ آیت ا میں بتایا گیا ہے کہ مسیح نے یوحنا سے بپتسمہ پایا اور بتپسمہ پاتے ہی وہ اُسی وقت یا اُسی دن اُس کے پاس سے چلا گیا ۔ لیکن انجیل یوحنا میں بپتسمہ پانے کا ذکر نہیں اور مسیح کی ملاقات یوحنا سے دو دن تک بتا ن تک بتائی گئی ہے ۔۳ ۳۔ یوحنا باب ۱ آیت ۱۹ تا ۴۴ سے پتہ لگتا ہے کہ مسیح یوحنا اور اُن کے ساتھیوں سے کچھ دن ملاقات کرنے کے بعد سیدھا جلیل چلا گیا۔ لیکن متی باب ۴ آیت ۱ مرقس باب ۱ آیت ۱۲ اور لوقا باب ۴ آیت ا میں لکھا ہے کہ مسیح یوحنا سے بتپسمہ پانے کے فوراً بعد شیطان کے ساتھ امتحان دینے کی خاطر جنگل کو گیا اور چالیس دن وہاں رہا۔ ا ۴ - یوحنا باب ۱ آیت ۳۵ تا ۵۱ میں لکھا ہوا ہے کہ یوحنا کی ملاقات کے معاً بعد یوحنا کے شاگرد اندر یاس اور ایک غیر معلوم شاگر د مسیح نے اپنے حواری بنائے اور جلیل کو جاتے ہوئے ، پطرس ، نائیل کو اُس نے اپنا مرید بنایا۔ لیکن متی بات ۴ آیت ۱۲ تا ۲۲ - م باب ۱ آیت ۱۲ تا ۲۰ ۔ لوقا باب ۴ آیت ۱۴ ، ۱۵ اور لوقا باب ۵ آیت ۱ تااا سے معلوم ہوتا ہے کہ یوحنا کی ملاقات کے بعد چالیس دن جنگل میں رہ کر مسیح نے روزہ رکھا ۔ پھر یوحنا کے قید ہونے کی خبر سن کر جلیل گیا۔ وہاں کئی جگہ اور کئی دن اس نے وعظ کئے ۔ پھر جلیل کی جھیل کے کنارہ پر جا کر اُس نے شمعون اور پطرس اور اندریاس اور یوحنا اور یعقوب کو اپنا شاگرد بنایا۔ گویا یوحنا نے ان لوگوں کے ایمان لانے کی جو جگہ بتائی ہے دوسری اناجیل اُس کے خلاف بتاتی ہیں اور یوحنا نے جو وقت بتایا ہے دوسری اناجیل اُس وقت کے قریباً دو ماہ بعد کا وقت بتاتی ہیں ۔ ۵ - یوحنا باب ۴ آیت ۳ و آیت ۴۳ تا ۴۵ سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح کا وطن یہود یہ تھا اور