انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 60 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 60

انوار العلوم جلد ۲۰ ۶۰ دیبا چه تفسیر القرآن زور سے نازل ہوتی رہی ۔ پھر سموئیل اُٹھ کر رامہ کو چلا گیا۔ مگر نمبرا تو اریخ باب ۲ آیت ۱۳ تا ۱۵ میں لکھا ہے کہ داؤ دیسی کا ساتواں بیٹا تھا۔ چنانچہ لکھا ہے:۔ ” اور میسی سے اُس کا پلوٹھا الیاب پیدا ہوا اور ابینداب دوسرا اور سمع تیسرا، نینیتل چوتھا ، روی پانچواں ، عوضم چھٹا ، داؤ دسا تواں“۔ یہ اختلاف بتاتا ہے کہ بائبل میں مختلف مورخوں نے اپنے اپنے خیالات داخل کر دیئے ہیں اور یہ موجودہ حالت میں محفوظ آسمانی کتاب نہیں کہلا سکتی سکتی ۔ ۔ ۔ نمبر ۲ سموئیل باب ۶ آیت ۲۳ میں لکھا ہے :۔ وو سوساؤل کی بیٹی میکل مرتے دم تک بے اولا در ہی ۔“ مگر نمبر ۲ سموئیل باب ۲۱ آیت ۸ میں لکھا ہے:۔ 66 اور ساؤل کی بیٹی میکل کے پانچوں بیٹوں کو جو برزلی محولاتی کے بیٹے عددی ایل سے ہوئے تھے لے کر ان کو جبعونیوں کے حوالے کیا۔ ایک ہی کتاب میں ایک ہی جگہ اُسے بانجھ قرار دیا گیا ہے اور اُسی کتاب میں دوسری جگہ اس کے پانچ بیٹے قرار دیئے گئے ہیں ۔ ۷۔ نمبر ۲ تواریخ باب ۲۱ آیت ۱۹ ،۲۰ میں لکھا ہے کہ یہو رام بادشاہ ۳۲ سال کی عمر میں بادشاہ ہوا اور آٹھ برس اُس نے بادشاہت کی اور پھر دو سال بادشاہت سے معزول ہو کر ایک سخت بیماری کے اثر سے وفات پا گیا۔ گویا اس کی عمر ۴۲ سال کی تھی۔ لیکن اس کتاب کے باب ۲۲ آیت ۱ ۲ سے معلوم ہوتا ہے که یروشلم کے باشندوں نے یہورام کے چھوٹے بیٹے اخز یاہ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا کیونکہ اُس انبوہ نے جو عربوں کے ساتھ چھاؤنی میں آیا تھا سب بڑے بیٹوں کو قتل کیا تھا سواخز یاہ بن یہورام یہوواہ کا بادشاہ ہوا۔ اخزیاہ بیالیس برس کی عمر میں بادشاہ ہوا ۔ چونکہ اوپر کے حوالہ سے ثابت ہو چکا ہے کہ یہو رام کی عمر اس کی وفات کے وقت ۴۲ سال کی تھی اس لئے اس دوسرے حوالے کی بناء پر یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہورام بادشاہ کا سب سے چھوٹا