انوارالعلوم (جلد 20) — Page 59
انوار العلوم جلد ۲۰ ۵۹ دیبا چه تفسیر القرآن ابراہام اور اضحاق اور یعقوب پر خدا کے نام سے اپنے تئیں ظاہر کیا اور یہوواہ کے نام سے اُن پر ظاہر نہ ہوا ہوا۔“ ۔“ اِن دونوں آیتوں کا تضاد ظاہر ہے۔ کتاب خروج کہتی ہے کہ یہوواہ کے نام سے پہلی بار موسیٰ کو روشناس کیا گیا۔ اس سے پہلے کسی نبی کو خصوصاً ابراہیم ۔ اسحاق اور یعقوب پر خدا تعالیٰ کا یہواہ نام ظاہر نہیں کیا گیا لیکن کتاب پیدائش کہتی ہے کہ ابراہیم پر بھی اس نام کو ظاہر کیا گیا تھا اور اُس نے ایک پہاڑی کا نام ” یہوواہ بری“ رکھ دیا تھا۔ ۴۔ گنتی باب ۳۳ آیت ۳۸ میں حضرت ہارون کے متعلق لکھا ہے:۔ ہارون کا ہن خداوند کے حکم کے مطابق کوہ طور پر گیا اور اس نے بنی اسرائیل پائی۔ کے مصر سے نکلنے کے پیچھے چالیسویں برس کے پانچویں مہینے کی پہلی تاریخ وفات : لیکن استثناء باب ۱۰ آیت ۶ میں لکھا ہے:۔ تب بنی اسرائیل نے بیراث بنی یقعان سے موسیرہ کو کوچ کیا۔ وہاں ہارون کا انتقال ہوا اور وہیں گاڑا گیا۔ ایک ہی شخص دو جگہ وفات نہیں پا سکتا ۔ یقیناً یہ دو الگ الگ مؤرخوں کا کام ہے کہ اُنہوں نے بائبل میں اپنی اپنی تحقیق کو خدا تعالیٰ کا الہام قرار دے کر شامل کر دیا ہے۔ ۵۔ نمبر ا سموئیل باب ۱۶ آیت ۱۰ تا ۱۳ سے ظاہر ہے کہ داؤ دیسی کا آٹھواں بیٹا تھا۔ چنانچہ لکھا ہے:۔ وو یسی نے اپنے سات بیٹوں کو سموئیل کے سامنے نکالا اور سموئیل نے لیسی سے کہا کہ خدا نے ان کو نہیں چنا ہے ۔ پھر سموئیل نے یسی سے پوچھا کہ تیرے سب لڑکے یہی ہیں ؟ اس نے کہا سب سے چھوٹا ابھی رہ گیا ہے وہ بھیڑ بکریاں چراتا ہے ۔ سموئیل نے لیسی سے کہا کہ اُسے بُلا بھیج کیونکہ جب تک وہ یہاں نہ آجائے ہم نہیں بیٹھیں گے۔ سو وہ اُسے بلوا کر اندر لایا۔ وہ سرخ رنگ اور خوبصورت اور حسین تھا اور خداوند نے فرمایا اُٹھ اور اُسے مسح کر کیونکہ وہ یہی ہے ۔ تب سموئیل نے تیل کا سینگ لیا اور اسے اس کے بھائیوں کے درمیان مسح کیا اور خداوند کی روح اُس دن سے آگے داؤ د پر