انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 32 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 32

انوار العلوم جلد ۲۰ ۳۲ دیبا چه تفسیر القرآن فرمائے تو ان کی قوم نے کہا يُصْلِحُ قَدْ كُنْتَ فِينَا مَرْجُوا قَبْلَ هَذَا اتَنْهُنَا أن تَعْبُدَما يَعْبُدُ آبَاؤُنَا 19 اے صالح ! تو تو اِس دعویٰ سے پہلے ہماری اُمیدوں کا مرکز تھا تو نے یہ کیا کیا کہ تو نے ہمیں اُس عبادت سے روک دیا جو ہمارے باپ دادا ایک مدت سے کرتے چلے آرہے تھے ۔ اسی طرح حضرت شعیب کے متعلق اُن کی قوم نے کہا۔ يَشُعَيْبُ أَصَلوتُكَ تَأمُرُكَ أَن نَتْرُكَ مَا يَعْبُدُ آبَاؤُنَا أَوْ أَنْ تَفْعَلَ فِي أَمْوَالِنَا مَا نَشَاء إِنَّكَ لَأَنْتَ الْعَلِيمُ الرَّشید ۳۰ اے شعیب ! کیا تیری نماز تجھے یہ حکم دیتی ہے کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کے طریقوں کو ترک کر دیں یا ہم اپنے اموال کی تقسیم میں تیری ہدایات کی تقلید کریں اور اپنی مرضی چھوڑ دیں ۔ تو تو بڑا حلیم اور رشید رشید تھا تھا تجھے کیا ہوا ہے کہ تو ایسی غلط تعلیم دینے لگا۔ ان آیات سے ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت صالح ، حضرت شعیب اور اسی طرح باقی تمام انبیاء کے متعلق قرآن کریم میں اس حقیقت کو واضح کیا گیا ہے کہ وہ کوئی گمنام آدمی نہ تھے۔ ان کی اقوام ان کی زندگیوں پر شاہد تھیں اور ان کی نیکی ، تقویٰ اور عبادت پر گواہ تھیں اور یہ نہیں کہہ سکتی تھیں کہ کسی پوشیدہ حالات والے یا بد کار شخص نے قوم کو ٹوٹنے کی تجویز کی ہے ۔ بانیان مذاہب اور دُنیوی تعلیم ۳۔ تمام کے تمام بانیان مذاہب دنیوی تعلیم کے لحاظ سے قریباً کورے تھے لیکن جو تعلیم اُنہوں نے لوگوں کی راہنمائی اور ہدایت کیلئے دی ہے وہ نہایت ہی اعلیٰ ، مناسب حال اور مناسب زمانہ ہے اور اُس پر چل کر ان کی قوم نے صدیوں تک تہذیب اور شائستگی میں دنیا کی راہنمائی کی ہے ۔ یہ کس طرح خیال کیا جا سکتا ہے کہ جو شخص دُنیوی علوم سے بے بہرہ ہے وہ خدا تعالیٰ پر افتراء کر کے یکدم ایسی قدرت حاصل کر لیتا ہے کہ اس کی بتائی ہوئی تعلیم اُس زمانہ کی تعلیمات پر فائق ہو اور ان پر غالب آجائے ، یہ کام تو صرف ایک بالا ہستی کی تائید ہی سے ہو سکتا ہے ۔