انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 31 of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page 31

انوار العلوم جلد ۲۰ اسی طرح فرماتا ہے ۔ ۳۱ دیباچه تفسیر القرآن يمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ الَمْ يَأْتِكُمْ رُسُلٌ مِّنْكُمْ يَقُضُونَ عَلَيْكُمْ أَيْتِي وَيُنْذِرُونَكُمْ لقاء يَوْمِكُمْ هذا ۲۳ یعنی اے جنوں اور انسانوں کے گروہ! کیا تمہارے پاس تمہیں میں سے ایسے رسول نہیں آئے جو تمہیں ہمارے نشانات سے آگاہ کیا کرتے تھے اور اس دن کے عذاب سے ڈرایا کرتے تھے؟ ایک اور جگہ فرماتا ہے ۔ فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ أَنِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِّنَ الهِ غَيْرُهُ ۔ ہم نے ان لوگوں میں انہیں میں سے ایک رسول بھیجا جس کی تعلیم یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ کی ہی عبادت کرو۔ اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ پھر فرماتا ہے و يَوْمَ نَبْعَثُ فِي كُلِّ أُمَّةٍ شَهِيدًا عَلَيْهِمْ مِّنْ أَنْفُسِهِمْ ٢٥ یعنی قیامت کے دن ہم ہر قوم کے خلاف خود اُنہی میں سے ایک رسول کھڑا کریں گے اس جگہ شہید سے مراد ہر وہ نبی ہے جو کسی قوم کی طرف مبعوث ہوا۔ یعنی قیامت کے دن وہ انبیاء اپنے نمونہ کو پیش کریں گے کہ کلام الہی نے اُن پر کیا اثر کیا۔ اس طرح خدا تعالیٰ کفار کو شرمندہ کرے گا کہ ہمارا یہ نبی تو اس کمال کو پہنچ گیا اور تم انکار کر کے تمام ترقیات سے محروم رہ گئے ۔ اس جگہ تمام انبیاء کے متعلق یہ بتایا گیا ہے کہ وہ من أَنْفُسِهِمْ تھے یعنی ہر وہ قوم جس کی طرف وہ مبعوث کئے گئے ان میں سے ہر ایک کو جانتی تھی اور وہ ان لوگوں کی پاکیزگی اور طہارت کی شاہد تھی ۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں یہ بھی کئی مقامات پر فرمایا ہے کہ وَإِلَى عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا ٢٢ وَإِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا وَإِلَى مَدْيَنَ أَخَاهُمْ شُعَيْبًا ۲ یعنی عاد کی طرف ہم نے ان کے بھائی ھود کو مبعوث کیا اور ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو مبعوث کیا اور مدین کی طرف ان کے بھائی شعیب کو مبعوث کیا ۔ گویا ھود، صالح اور شعیب سب کے سب اپنی قوم کی نظروں میں ایسا مقام رکھتے تھے کہ وہ ان کے حالات زندگی سے پوری طرح واقف تھے ۔ اسی طرح حضرت صالح کے متعلق آتا ہے کہ جب انہوں نے خدا تعالیٰ کے احکام بیان