انوارالعلوم (جلد 20)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xii of 654

انوارالعلوم (جلد 20) — Page xii

انوار العلوم جلد ۲۰ ۷ تعارف کتب کے حالات کے پیش نظر ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی اور فرمایا کہ:۔ پس آپ لوگ اب اپنی نئی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے نئے سرے سے اپنے دفاتر کی تنظیم کریں اور ہندوستان کی باقی جماعتوں کو دوبارہ زندہ کرنے اور زندہ رکھنے کی کوشش کریں ۔ صرف یہی نہیں بلکہ ان کو بڑھانے اور پھیلانے کی کوشش کریں۔ وہ تمام اغراض جن کے لئے احمد یہ جماعت قائم کی گئی تھی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی کتابوں میں لکھی ہوئی موجود ہیں ۔ ان اغراض کو سامنے رکھ کر صد را نجمن احمد یہ کی تنظیم کریں اور تمام ہندوستان کی جماعتوں کے ساتھ خط و کتابت کر کے ان کو منظم کریں اور پھیلنے پھولنے میں مدد دیں ۔“ 66