انوارالعلوم (جلد 1) — Page 646
انوار العلوم جلدا ۶۴۶ اپنے رحم سے مجھے بخش دے اور مجھ پر رحم کر تو بخشنے والا مہربان ہے۔ اسلامی نماز (ب) اے اللہ میں تجھ سے ہم اور غم سے پناہ مانگتا ہوں اور تجھ سے بزدلی اور بخل سے پناہ مانگتا ہوں۔ اور تجھ سے اس بات کی پناہ مانگتا ہوں کہ میں اپنے کاموں میں سامان ہی مہیا نہ کر سکوں۔ اور اس بات کی بھی کہ سامان موجود ہوں اور میں ان سے کام نہ لے سکوں۔ اور تجھ سے پناہ مانگتا ہوں۔ کہ میں ایسا مقروض ہو جاؤں جسے ادا نہ کر سکوں۔ اور اس بات سے بھی پناہ مانگتا ہوں کہ میری آزادی جاتی رہے اور کوئی شخص مجھ پر جابرانہ حکومت کرے۔ (ج) اے میرے رب مجھے نماز پڑھنے کی توفیق دے اور میری اولاد کو بھی اے میرے رب اور تو میری دعا کو قبول کرلے ۔ (د) اے ہمارے رب مجھے بخش دے اور میرے والدین کو بھی اور مؤمنوں کو اس دن کہ حساب لیا جائے گا (0) اے ہمارے رب ہمیں اس دنیا میں بھی سکھ کے اسباب دے اور اگلے جہان میں بھی اور دو زخ کے عذاب سے ہمیں بچالے۔ اس کے بعد وہ یہ الفاظ کہتا ہؤا دائیں طرف منہ پھیر لیتا ہے السَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ تم پر سلامتی ہو اور اللہ کی رحمت اور اسی طرح ہیں الفاظ کہتا ہوا بائیں طرف منہ پھیر لیتا ہے اور نماز ختم ہو جاتی ہے اب اسے اجازت ہوتی ہے کہ جو چاہے کرے۔ پوری طرح ان ہدایات پر عمل کرے تو اتنی نماز پر چند منٹ خرچ ہوتے ہیں۔ نماز کے اوقات پانچ ہیں۔ اول پو پھوٹنے سے لے کر سورج نکلنے تک نماز کے اوقات ایک نماز ہوتی ہے اس کی دو رکعتیں ہیں جن سے پہلے دو اور رکھتیں الگ پڑھی جاتی ہیں۔ دوسرا وقت سورج ڈھلنے کے وقت سے شروع ہوتا ہے اور قریباً تین گھنٹہ تک رہتا ہے اس وقت چار رکعت پڑھی جاتی ہیں اور ان سے پہلے بھی اور بعد میں بھی چار چار اور رکعتیں پڑھنی مسنون ہیں اس کے بعد ہی عصر کا وقت شروع ہوتا ہے جس میں چار رکعت نماز ادا کی جاتی ہے سورج ڈوبنے کے ساتھ ہی ایک نماز ادا کی جاتی ہے اس میں تین رکعت پڑھی جاتی ہیں۔ اس کے بعد دو رکعت۔ قریباً ڈیڑھ گھنٹہ بعد غروب سے پانچویں نماز کا وقت شروع ہوتا ہے۔ جسے عشاء کہتے ہیں۔ یہ چار رکعت ہے۔ اور اس کے ساتھ دو یہ اس صورت میں ہے کہ دو رکعت کی نماز ہو اگر تین یا چار رکعت کی نماز ہو تو تشہد پڑھ کر کھڑا ہو جانا چاہئے۔ اور باقی ایک یا دو رکھتیں پڑھ کر پھر اسی طرح بیٹھ کر وہ سب عبارتیں پڑھ کر جو او پر لکھی گئیں وہ الفاظ کہتے ہوئے جو بتائے گئے ہیں اور اسی طریق سے جو بتایا گیا ہے نماز ختم کرے۔ منہ