انوارالعلوم (جلد 1) — Page 539
انوار العلوم جلدا ۵۳۹ سيرة النبي ال ایسے خطرہ کے وقت ایک ایسے تیز گھوڑے کو لے کر چلے جانا جو اپنی سختی میں مشہور تھا یہ بھی آپ کی خاص دلیری پر دلالت کرتا ہے۔ ہے۔ تیسرا امر جو اس واقعہ کو عام جرات کے کارناموں سے ممتاز کرتا ہے وہ آپ کی حیثیت ہے اگر کوئی معمولی سپاہی ایسا کام کرے تو وہ بھی تعریف کے قابل تو ہو گا مگر ایسا نہیں ہو سکتا جیسا کہ افسرو بادشاہ کا فعل - کیونکہ اس سپاہی کو وہ خطرات نہیں جو بادشاہ کو ہیں۔ اول تو سپاہی کو مارنے یا گرفتار کرنے کی ایسی کوشش نہیں کی جاتی جتنی بادشاہ یا امیر کے گرفتار کرنے یا مارنے کی کوشش کی جاتی ہے کیونکہ اس کے مارنے یا قید کر لینے سے فیصلہ ہی ہو جاتا ہے۔ دوسرے سپاہی اگر مارا جائے تو چنداں نقصان نہیں بادشاہ کی موت ملک کی تباہی کا باعث ہوتی ہے۔ پس باوجود ایک بادشاہ کی حیثیت رکھنے کے آپ کا اس وقت دشمن کی تلاش میں جانا ایک ایسا ممتاز فعل ہے جس کی نظیر نہیں مل سکتی۔ رسول کریم الہی دنیا کے لئے ایک کامل نمونہ ہو سکتے ہیں کیونکہ آپ ہر غزوہ حنین ایک امر میں دوسرے انسانوں سے افضل ہیں اور ہر ایک نیکی میں دوسروں کے لئے رہنما ہیں۔ ہر ایک پاک صفت آپ میں پائی جاتی ہے اور آپ کا کمال دیکھ کر آنکھیں چندھیا جاتی ہیں اور آپ کے نور سے دل منور ہو جاتے ہیں۔ علماء میں آپ سر بر آوردہ ہیں۔ متقیوں میں آپ افضل ہیں۔ انبیاء میں آپ سردار ہیں۔ ملک داری میں آپ کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ جرات میں آپ فرد وحید ہیں۔ غرض کہ ہر ایک امر میں آپ خاتم ہیں اور آپ کا کوئی مقابلہ کر سکتا۔ نہیں میں نے پیچھے آپ کی جرات کا ایک واقعہ بیان کیا تھا کہ کس طرح آپ سب صحابہ سے پہلے خطرہ کے معلوم کرنے اور دشمن کی خبر لینے کے لئے تن تنہا چلے گئے۔ اب میں ایک اور واقعہ بیان کرتا ہوں جس سے پڑھنے والے کو خوب اچھی طرح سے معلوم ہو جائے گا کہ جو کرشمے بہادری اور جرات کے آپ نے دکھلائے وہ کوئی اور انسان نہیں دکھا سکتا۔ جو لوگ جنگ کی تاریخ سے واقف و آگاہ ہیں وہ جانتے ہیں کہ دشمن کا سب سے زیادہ زور افسروں اور جرنیلوں کو نقصان پہنچانے پر خرچ ہوتا ہے اور سب سے زیادہ اس بات کی کوشش کی جاتی ہے کہ سردار لشکر اور ر اس اس کے کے سٹاف شاف کو کو قتل و ہلاک کر دیا جائے اور یہ اصل ایسی ہے کہ پرانے پرا انہ سے اس پر عمل ہوتا چلا آیا ہے بلکہ پرانے زمانہ میں تو : پرانے زمانہ میں تو جنگ کا دارومدار ہی اس پرنی تھا کہ افسر کو زمانہ