انوارالعلوم (جلد 1) — Page 406
انوار العلوم جلد ۲۰۶ خدا کے فرستادہ پر ایمان لاؤ ۔ ئے ۔ ایک شخص ایک کے دلوں میں ہم آپ القاء کریں گے ۔ مگر چاہئے کہ تو خدا کے بندوں ۔ بندوں سے جو تیرے پاس آئیں گے بد خلقی نہ کرے اور چاہئے کہ تو ان کی کثرت دیکھ کر ملاقاتوں سے تھک نہ جائے ۔ ایک ایسے گاؤں میں رہنے والا جس کے نام سے بھی مہذب دن رب دنیا میں سے کوئی آگاہ نہیں یہ اعلان کرتا ہے پھر باوجود سخت مخالفتوں اور روکوں کے ایک دنیا دیکھتی ہے کہ امریکہ و افریقہ سے لے کر تمام علاقوں کے لوگ یہاں حاضر رہتے ہیں اور آدمیوں کی کثرت کا یہ عالم ہے کہ ان سب سے مصافحہ و ملاقات کرنا کسی معمولی آدمی کا کام نہیں ہو سکتا۔ پھر ایک مقتدر جماعت اپنے اپنے پیارے وطن چھوڑ کر یہاں رہنا اختیار کرتی ہے اور قادیان کا نام تمام دنیا میں مشہور ہو جاتا ہے کیا یہ چھوٹی سی بات ہے اور ایسا نشان ہے جسے معمولی نظر سے ٹال دیا جارے ؟ (سوم) تمام مذہبوں پر اتمام حجت۔ عیسائیوں کے لئے امرتسر کے مقام پر جنگ مقدس ہوئی وہاں آپ نے شائع فرمایا کہ جو فریق عمد ا جھوٹ کو اختیار کر رہا ہے وہ ایام مباحثہ کے لحاظ سے پندرہ ماہ کے اند ر ہادیہ میں گرایا جائے گا بشرطیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے۔ اس میں دراصل دو پیش گوئیاں تھیں۔ آتھم نے اپنی کتاب اندرونڈ بائبل میں آنحضرت ا کو (نعوذ باللہ ) و خال لکھا تھا۔ مگر اس نے اس وقت اس قول سے رجوع کیا اس لئے شرط رجوع سے فائدہ اٹھا کر پیش گوئی کے دوسرے حصے کے مطابق بچ گیا۔ اور جب اس نے رجوع سے انکار کیا تو پھر پندرہ ماہ کے اندر مر گیا۔ پھر انہیں عیسائیوں میں سے ڈوئی نے امریکہ میں نبوت کا دعوی کیا اور اپنے ناپاک کلمات شائع کئے ۔ کہ ”میں خدا سے دعا کرتا ہوں وہ دن جلد آئے کہ اسلام دنیا سے نابود ہو جائے اے خدا تو ایسا ہی کر۔ اے خدا اسلام کو ہلاک کر ۔ “ تو صرف یہ حضور مسیح موعود ہمارے امام امام علیہ السلام تھے جنہوں نے اس کے مقابلے میں اشتہار دیا کہ اے شخص جو مدعی نبوت ہے آ اور میرے ساتھ مباہلہ کر۔ ہمارا مقابلہ دعا سے ہو گا اور ہم دونوں خدائے تعالیٰ سے دعا کریں گے کہ ہم میں سے جو شخص کذاب ہے وہ پہلے ہلاک ہو ٹیلیگراف ۵ جولائی ۱۹۰۳ء) لیکن اس نے رعونت سے کہا کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان مچھروں اور مکھیوں کا جواب دوں گا اگر میں اپنا پاؤں ان پر رکھوں تو ان کو کچل کر مار ڈالوں۔ (ڈوئی کا پرچہ دسمبر ۱۹۰۳ء) مگر حضور مهدی نے فرمادیا تھا۔ اور اسی اشتہار ۲۳۰ اگست ۱۹۰۳ء میں شائع کیا تھا کہ اگر ڈوئی مقابلہ سے بھاگ گیا تب بھی یقیناً سمجھو کہ اس کے میحون پر جلد تر آفت آنے والی ہے۔ اے قادر اور کامل خدا! یہ فیصلہ جلد کر اور ڈوئی کا جھوٹ لوگوں پر ظاہر کر دے۔