انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 343 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 343

انوار العلوم جلد 1 ۳۳ پہاڑی وعظ حسب معمول مختلف واقعات پر گفتگو شروع کی۔ اور انگلستان کی موجودہ حالت پر باتیں ہوتی رہیں۔ اسی دوران میں معلوم ہوا کہ پادری صاحب ۳۵ سال سے کام کر رہے ہیں۔ اور گجرات وزیر آباد سیالکوٹ میں مدت مدید تک آپ نے مشن کی خدمات کی ہیں۔ اور آجکل ایک سال سے پونہ میں ہیں۔ ان پادری صاحب کا نام لیکن ہے۔ چونکہ ہمارے رسالہ کے بہت ۔ بہت سے ناظرین جو سیالکوٹ گجرات اور وزیر آباد سے تعلق رکھتے ہیں آپ سے واقف ہوں گے جیسا کہ ہم نے باہر سنا تھا ہم نے عند الملاقات پادری صاحب کو بہت ہی خلیق اور نرم پایا۔ ادھر ادھر کی گفتگو کے بعد پادری صاحب نے گفتگو کا رخ مسیحیت کی طرف پھیرا اور چاہتے تھے کہ مسیحیت کے متعلق طول طویل تفصیلات میں ہم کو لے جائیں۔ اور جو احسانات مسیحیت نے یورپ پر کئے ہیں ہمارے سامنے بیان کریں۔ لیکن چونکہ وقت کم اور فرمت قلیل تھی میں نے عرض کی کہ ہم سردست تثلیث کے متعق کچھ پوچھنا چاہتے ہیں جس کی پادری صاحب نے بڑی خوشی سے اجازت دی۔ یہ گفتگو گو کہ دو گھنٹے تک رہی لیکن جہاں تک محفوظ رہ سکی اسے ہم یہاں درج کرتے ہیں اور جس طرح سوال و جواب کے پیرایہ میں ہوئی اس طرح لکھتے ہیں چونکہ میں نے جاتے ہی پادری صاحب سے عرض کر دیا تھا کہ میں آپ سے جو گفتگو کروں گا وہ طالب حق ہونے کی حیثیت سے کروں گا نہ کسی مذہب کے پیرو ہونے کی حیثیت سے ۔ اس لئے میں مندرجہ ذیل گفتگو میں اپنے نام کی جگہ طالب حق کا لفظ استعمال کروں گا۔ طالب حق - پادری صاحب آپکا تثلیث کے متعلق کیا خیال ہے ؟ پادری صاحب - میرا خیال ہے کہ تثلیث تین اقنوم کا نام ہے ایک اقنوم خدا باپ ایک اقنوم مسیح بیٹا اور ایک روح القدس اور میں ان تینوں کی خدائی کا قائل ہوں۔ طالب حق - پادری صاحب آپ کی اقنوم سے کیا مراد ہے۔ پادری صاحب مسکرا کر اقنوم آپ ہی کی زبان کا لفظ ہے ۔ طالب حق - بیشک ہماری زبان کا لفظ ہے لیکن ہم خدا تعالیٰ کی نسبت اس لفظ کا استعمال نہیں کرتے۔ اس لئے جب خدا تعالیٰ کی نسبت یہ لفظ استعمال ہو تو ہمیں اس کے معنے سمجھنے میں وقت ہوتی ہے۔ پادری صاحب میں تو اور اس کے لئے کوئی لفظ تجویز نہیں کر سکتا۔