انوارالعلوم (جلد 1) — Page xxvii
انوار العلوم جلد ! 14 تعارف کتب (۱۷) اخبار «فضل» کا پراسپیکٹس جماعتی ترقی اور کثرت سے احمدیت کے پھیلنے کے پیش نظر جون ۱۹۱۳ء میں بعض اہم اور فوری جماعتی ضروریات کا احساس کرتے ہوئے حضرت خلیفۃ المسیح الاول کا المسیح الاول کی اجازت سے آپ نے ایک اخبار جاری کیا جس کا نام «فضل» تجویز کیا۔ یہ اخبار آج تک جماعت احمدیہ کا مرکزی روزنامه چلا آ رہا ہے۔ اس اخبار کے پر اسپکٹس میں آپ نے آٹھ اہم جماعتی ضروریات کا ذکر کر کے اس اخبار کے قادیان سے اجراء کا اعلان فرمایا ۔ آپ نے وہ دس اہم اغراض بیان فرمائیں جو اس اخبار کے ذریعہ پوری کی جائیں گی۔ اس میں آپ نے اس فلسفہ پر بھی روشنی ڈالی کہ بعض چھوٹے چھوٹے امور کس طرح بڑے ہو جاتے ہیں اور ایک چھوٹے سے بیج سے کس طرح بڑے بڑے عظیم القامت درخت بن جاتے ہیں۔ فرمایا ! ایسی مثال روحانی سلسلوں کی ہے ۔ گذشتہ الہی سلسلوں کی طرح جماعت احمدیہ کی ضروریات بھی بڑھتی چلی جارہی ہیں۔ پھر فرمایا : اس لئے بموجب ارشاد حضرت خلیفة المسیح تو کلاً علی اللہ اس اخبار کو شائع کرنے کا اعلان کیا جاتا ہے ۔ ہمارا کام کوشش ہے برکت اور اتمام خدا تعالیٰ کے اختیار میں ہے لیکن چونکہ یہ سلسلہ خدا کی طرف سے ہے اس لئے اس کی مدد کا یقین ہے بیشک ہماری جماعت غریب ہے لیکن ہمارا خدا غریب نہیں ہے۔ اور اس نے ہمیں غریب دل نہیں دیئے ۔ پس میں امید رکھتا ہوں کہ جماعت اس طرف پوری توجہ کرے گی اور اپنی بے نظیر ہمت اور استقلال سے کام لے کر جو وہ اب تک ہر ایک کام میں دکھاتی رہی ہے اس کام کو بھی پورا کرنے کی کوشش کرے گی اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالی مذکورہ بالا تحریر کو صرف ارادوں اور خواہشوں تک ہی نہ رہنے دے اور سلسلہ کی ضروریات کے پورا کرنے میں ہمارا ہاتھ بٹائے" - "بدر" قادیان پانچ جون ۱۹۱۳ء صفحه ۱۷ تا ۲۰) نوٹ: بعد میں یہی اخبار "الفضل" کے نام سے جاری ہوا۔ (۱۸) سیرت النبی ال ۱۸ - جون ۱۹۱۳ء کو جب حضرت مصلح موعود نے ہفت روزہ " الفضل " جاری کیا تو اس کی