انوارالعلوم (جلد 1) — Page xxiv
انوار العلوم جلدا تقویٰ کا دوسرا درجہ شکر ہے۔ اور تقوی کا انتہائی مقام احسان ہے ۔ ۔ ۱۴ تعارف کتب تقوی کے حصول کے لئے نماز، زکوۃ، روزہ ، حج امر بالمعروف اور نہی عن المنکر بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ (۱۴) جواب اشتهار غلام سرور کانپوری صاحب حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد آپریل ۱۹۱۲ ء میں ہندوستان کے مشہور مدارس کا دورہ کرتے ہوئے کانپور تشریف لے گئے ۔ کانپور میں مدرسہ جامع العلوم کے چند طلباء آ۔ آپ سے ملنے کے لئے آئے اور بعض سوالات دریافت کئے جن کے جواب حضرت حافظ روشن علی صاحب نے دیئے۔ اس مجلس میں علم حدیث کے متعلق علمی بحث ہوئی آخری زمانے کی بعض نشانیاں بھی زیر بحث آ آئیں۔ اس کتابچہ میں حضور نے اس مجلس میں ہونے والی گفتگو اور اس پر اپنا تبصرہ بیان فرمایا ہے۔ مذہبی مباحث کے متعلق حضور نے فرمایا : دو ہمیں فتح و شکست سے کچھ غرض نہیں حق بتانا ہمارا کام ہے ۔۔۔۔ ہمیں تو وہ شکست جس میں ** راستی کو ملحوظ رکھا گیا ہو اس فتح سے بدرجہا بہتر ہے جس میں واقعات پر پردہ ڈالا گیا ہو ۔ (۱۵) خدا کے فرستادہ پر ایمان لاؤ مذکورہ بالا عنوان سے حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر الدین محمود احمد نے ایک پر درد تحریر لکھی جس میں آپ نے مختصر مگر جامع الفاظ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی وفات از روئے قرآن ثابت کر کے احادیث کے مطابق موعود مہدی کی نشانیاں بیان کیں۔ حضرت مسیح موعود و مهدی موعود علیہ السلام کے ساتھ خدا تعالیٰ کی غیر معمولی نصرت کا ذکر کیا نیز بتایا کہ کس طرح خدا تعالیٰ نے آپ کے دشمنوں کو ہلاک کیا اور ان کی ہلاکت کی پہلے سے خبر دے دی ۔ پھر مسلمان کہلانے والے مولویوں کو بار بار مباہلہ کے لئے بلایا ۔ کیا اتنا بڑا دعوی کوئی کاذب کر سکتا ہے۔ ہرگز نہیں۔ ایسا دعوئی سوائے صادق