انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 171 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 171

انوار العلوم جلد 1 بسم الله الرحمن الرحیم 121 محمد ه و فصلی علی رسوله الكريم ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں یہ وہ تقریر ہے جو ی یرہ ہے جو میں نے جلسہ کے موقعہ پر اٹھائیس تاریخ کو کی اس سے پہلے اخبار بدر میں بھی شائع ہو چکی ہے اور مکرمی قاضی اکمل صاحب نے تیار کی ۔ لیکن اب تصنیف را مصنف نیکو کند بیان کے مطابق میں خود ان نوٹوں سے جو اس موقعہ پر سیکرٹری صاحب انجمن تفخیذ الاذہان نے لئے تھے اس کو تیار کرتا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔" خاکسار مرزا محمود احمد یہ سوال طبعاً ہر ایک شخص کے دل میں پیدا ہوتا ہے کہ ہم کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں اور اس اصل مقصد کو کیوں کر پا سکتے ہیں کہ جس کے لئے ہم پیدا کئے گئے ہیں سو اس کے جواب کے لائق قرآن شریف سے زیادہ اور کوئی کتاب نہیں ہے اس لئے چند آیات قرآن شریف سے پڑھ کر آپ لوگوں کو سناتا ہوں۔ إِنَّ اللَّهَ اشْتَرى مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اَنْفُسَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ بِأَنَّ لَهُمُ الْجَنَّةَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَيَقْتُلُونَ وَيُقْتَلُونَ وَعْدًا عَلَيْهِ حَقًّا فِي التَّوْرَةِ وَالْإِنْجِيلِ وَالْقُرْآنِ وَمَنْ او في بِعَهْدِهِ مِنَ اللَّهِ فَاسْتَبْشِرُوا بِبَيْعِكُمُ الَّذِي يَا يَعْتُمْ بِهِ وَذُلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ التَّائِبُونَ الْعُبِدُوْنَ الْحَامِدُونَ السَّائِحُوْنَ الرَّاكِعُونَ السَّاجِدُونَ الْأَمِرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَالنَّاهُوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَالْحَافِظُونَ لِحُدُودِ اللَّهِ وَبَشِّرِ الْمُؤْمِنِينَ (التوبه : ۱۱۱ ۱۱۲) ہر ایک شخص کو یہ سوچنا چاہئے کہ خدا نے مجھے کیوں پیدا کیا ہے اور جبکہ مرنا ہر ایک انسان کے لئے ضروری ہے تو دیکھنا یہ ہے کہ مرنے کے بعد کیا ہو گا جب اس چند روزہ زندگی کے لئے انسان اس قدر کوششیں کرتا ہے اور تدبیریں کام میں لاتا ہے اور روزانہ ضرورتیں محسوس کرتا ہے تو کیا