انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 100 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 100

انوار العلوم جلد 1 ۱۰۰ صادقوں کی روشنی ہوگی ۔ اور تمام طالب حق اور سچائی کے ڈھونڈنے والے اپنی آنکھوں کے سامنے ہدایت اور نور کا راستہ کھلا ہوا دیکھیں گے۔ اور بغیر حضرت مسیح موعود کے قبول کرنے کے ان کو اور کوئی چارہ نظر نہیں آئے گا۔ پس ان مدعیوں کے بر خلاف ہم کو کچھ بہت بڑے دلائل لکھنے کی ضرورت نہیں۔ کیونکہ خدا تعالیٰ خود سچائی اور جھوٹ میں فرق کر دکھائے گا۔ مگر اس لئے کہ ان کے بے ہودہ فخر اور جھوٹے دعووں کو سن کر ان پڑھ اور جاہل لوگ دھو کہ میں نہ آجا ئیں۔ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ کچھ نہ کچھ لکھا جائے ۔ چنانچہ سب سے پہلے میں ان دعویداروں میں سے میاں عبد الحکیم خاں مرتد کا ذکر کرنا چاہتا ہوں جس کو دعوی ہے کہ حضرت مسیح موعود میری پیشگوئی کے مطابق فوت ہوئے ۔