انوارالعلوم (جلد 1) — Page xii
انوار العلوم جلدا ۲ تعارف کتب موعود علیہ السلام سے فرمایا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے"۔ کتاب کے آخری حصے میں آپ نے سورہ لقمان کے دوسرے رکوع کی لطیف تفسیر بیان فرمائی۔ اور شرک کے نقصانات بیان فرمائے۔ (۲) محبت الهی مارچ ۱۹۰۷ء میں حضرت فضل عمر نے ایک عظیم الشان مضمون بعنوان " محبت الهی " تنفيذ الاذہان میں تحریر فرمایا ۔ جو بعد میں کتابی شکل میں شائع ہوا۔ " اس میں آپ نے فرمایا : خدا تعالیٰ نے آدمی کو پیدا ہی محبت کے لئے کیا ہے اور اس کے پیدا کرنے کا مقصد اور غرض یہی ہے کہ خدا تعالیٰ کی محبت میں سرشار ہوا اور اس دائمی زندگی دائمی زندگی بخشنے والے سمندر میں ہمیشہ غوطہ زن رہے "۔ محبت ہی کے نتیجہ میں انسان گناہوں سے بچتا ہے اور درجات میں ترقی کرتا ہے۔ اور محبت ہی خداشناسی کا موجب بنتی ہے ۔ ہے ۔ بدوں محبت انسان کو خداتعالیٰ کی حقیقی معرفت نصیب ہو ہی نہیں سکتی۔ آپ نے فرمایا : پس ضروری ہوا کہ گناہوں سے بچنے کے لئے اور ترقی درجات کے لئے ہم اپنا تعلق خدا سے بڑھا ئیں اور اپنے دل میں وہ اخلاص اور وہ محبت پیدا کریں جس سے کہ ہم خدا تعالیٰ کے قریب ہو جائیں۔ اور ہم ایک سورج کی طرح ہوں جس سے دنیا روشنی پکڑتی ہو۔ اس کے بعد آپ نے مختلف مذاہب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ خدا تو ایک ہی ہے۔ لیکن اس کے بارے میں ہر مذہب کے تصورات جدا ہیں اس سلسلہ میں آپ نے یہودیوں، عیسائیوں، ہندوؤں، آریوں کا خدا کے بارے میں عقیدہ بیان فرمایا اور ثابت کیا کہ ایسی تعلیم اور صفات والا خدا انسان کی عبادت کا مستحق نہیں ہو سکتا۔ آپ نے اسلامی تعلیم پیش کرتے ہوئے ثابت کیا کہ اسلام کا خدا ہی ہر قسم کی خوبیوں اور حسن کا جامع ہے اور اس بات کا مستحق ہے کہ انسان فقط اس سے محبت کرے اور اسی کی عبادت کرے۔