انوارالعلوم (جلد 1) — Page xi
انوار العلوم جلد 1 تعارف کتب بسم الله الرحمن الرحیم محمده و فصلی علی رسوله الكريم یہ انوار العلوم" کی پہلی جلد ہے۔ جو سید نا حضرت فضل عمر خلیفۃ المسیح الثانی کی درج ذیل ۲۰ کتب پر مشتمل ہے۔ یہ تمام کتب حضور کے منصب خلافت پر متمکن ہونے سے قبل ۱۹۰۶ء تا مارچ ۱۹۱۴ء کے دور کی ہیں۔ (1) چشمه توحید یہ کتاب حضرت صاحبزادہ مرزا مرزا بشیر الدین محمود احمد کے اس خطاب پر مشتمل ہے جو آپ نے دسمبر ۱۹۰۶ء کے جلسہ سالانہ پر ارشاد فرمایا ۔ اور بعد میں "چشمۂ توحید " کے نام سے شائع ہوا۔ اس میں حضرت فضل عمر نے شرک کی کنہ اور باریک دربار یک اقسام اور ان سے اجتناب کے طریق بیان فرمائے ہیں۔ اسی طرح شرک کی دو بنیادی قسموں مشرک جلی اور شرک خفی کی حقیقت بیان کی ہے۔ شرک کی پامالی کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ” ہر زمانہ میں ایسے لوگ خدا کی طرف سے مامور ہو کر آتے رہے ہیں۔ جو شرک کو پامال کریں اور توحید کو دنیا میں پھیلا ئیں "۔ اس آخری زمانہ کے مامور کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا: اس وقت وہ شخص مامور ہوا ہے۔ جس کے لئے مقدر ہے کہ وہ شیطان کے حربہ کو توڑے یعنی شرک کو دور کرے "۔ پھر آپ نے توحید کے قیام اور شرک کی بیخ کنی کے سلسلہ میں عیسوی مذہب (جو شرک میں سب سے بڑھا ہوا ہے) کے زوال اور احمدیت یعنی حقیقی اسلام کی فتح کا ان الفاظ میں یقین دلایا۔ اب وہ وقت ہے کہ عیسائیت کا بلند اور مضبوط منار گرا دیا جائے ۔ یہ مذہب عیسوی کا قلعہ جس کی دیواریں لوہے کی تھیں اب گرنے کو ہے۔ کیونکہ اس کو زنگ لگ گیا ہے ۔۔۔۔۔۔ اب یہ عیسائی سلطنتیں خود بخود اسلام اسلام کی طرف رجوع کریں گی اور وہ یورپ جو عیسائیت کا گھر ہے اسلام کا مرکز ہو گا اور وہ وعدہ پورا ہو گا جو خداتعالیٰ نے حضرت مسیح ۔