انوارالعلوم (جلد 1)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 76 of 718

انوارالعلوم (جلد 1) — Page 76

انوار العلوم جلد 1 ८५ محبت الهی اور ان کی ضروریات کو مہیا کرتا ہے پس اگر خدا رحمان نہ ہو تو ایک دم میں انسان ہلاک ہو جائیں کیونکہ ہوا پانی وغیرہ جو کہ ہر ایک جاندار کو میسر ہیں اس لئے میسر ہیں کہ خدا رحمان ہے اور اگر وہ رحمان نہ ہو تو چاہئے کہ ہوا بند ہو جائے اور پانی خشک ہو جائے اور اگر یہ کہا جائے کہ یہ پچھلے اعمال کی وجہ سے ہے تو یہ اعتراض ہو گا کہ کیا پچھلے اعمال کی وجہ سے ہر ایک کو ہوا اور پانی ملنے چاہیں کیونکہ کسی نے کم درجہ کے اعمال کئے ہیں اور کسی نے بہت عمدہ اور کسی نے گھوڑا بننے کے کام کئے ہیں تو کسی نے گدھا بننے کے ہر ایک کے لئے ہوا اور پانی کا مہیا ہونا ظاہر کرتا ہے کہ یہ اعمال کی وجہ سے نہیں بلکہ خدا کی صفت رحمانیت کی وجہ سے ہے کیونکہ دوسری صورت میں ماننا پڑے گا کہ تمام لوگ ایک دو ایسے کام ضرور کر لیتے ہیں کہ اگلی جون میں ہوا اور پانی ان کو میسر ہو جائے مگر جبکہ یہ تو معلوم ہی نہیں کہ یہ چیزیں کسی نیکی کے بدلہ میں ملتی ہیں تو انسان ایسے کام کیونکر کرتا ہے اور کس طرح کر سکتا ہے۔ پس ہر ایک جاندار کے لئے پانی اور ہوا کا مہیا ہو نا خدا کی رحمانیت اور تناسخ کے ابطال پر دلالت کرتا ہے اور پھر ایک اور بات بھی ہے کہ انسان کو دوسرے جانوروں پر فوقیت دینا اور گدھے کو سور کی نسبت اچھا جانتا جو ہے یہ بھی تو خدا کی رحمانیت کا ثبوت ہے جبکہ تناسخ کے ماننے والے صاحب یہ کہتے ہیں کہ اچھے اعمال کرنے والا انسان بنتا ہے اور برے اعمال کرنے والا حیوان تو اس طرح گویا کہ وہ انسان کی فضیلت دوسروں پر بتاتے ہیں اور یہ فضیلت سوائے رحمانیت کے ہو نہیں سکتی اور اس بات کو ماننے پر کہ انسان کو دوسرے جانوروں پر فضیلت ہے یہ سوال ہو گا کہ خدا نے انسان کو دوسرے جانوروں پر فضیلت کیوں دی اور اس کا جواب ہو گا کہ رحمانیت کی وجہ سے ۔ پس اسلام ہم کو یہی بتاتا ہے کہ خدا رحمان ہے اور بڑا رحمان ہے اس نے ہمارے لئے وہ تمام چیزیں جو کہ ضروری تھیں بغیر ہمارے کسی کام کے مہیا کی ہیں اور چونکہ ہم ضعیف مخلوق ہیں اس لئے وہ ہمارے گناہوں کو معاف بھی کر دیتا ہے اور اسی وجہ سے ہمار اول ہر وقت اس کی طرف جھکتا ہے اور محبت کرنے کے لئے یہ ضروری ہے کہ محبوب محبت کرنے والے کی خطائیں اور کو تا ہیاں معاف کرے اور اس کی غلطیوں سے درگزر کرنے پس اگر خدا ایسا نہ کرتا تو محبت قائم ہو ہی نہیں سکتی تھی جب ایک انسان خدا تعالیٰ کے بے شمار احسانات اور انعامات کو دیکھتا ہے تو خود بخود اس کی طرف جھکتا ہے۔ اور اس کا دل بے اختیار چاہتا ہے کہ تمام رکاوٹوں کو دور کر کے کسی طرح اس محبوب سے جاملوں جو کہ میری محبت کا بدلہ دے سکتا ہے اور ایسا خدا صرف اسلام کا خدا ہے وہ رحمان ہے رحیم ہے علیم ہے خبیر ہے اور تمام مخلوقات کا خالق ہے اور یہ تمام باتیں محبت کے تعلق