انوارالعلوم (جلد 1) — Page 73
انوار العلوم جلد 1 محبت الهی ہو جاتا ہے اور یہ اسلام کے خدا کی طرف سے ہونے پر ایک بین دلیل ہے کیونکہ کسی اور مذہب نے خدا کی صفات اور طاقتوں کا اس طرح بیان نہیں کیا تھا اور صرف اسلام نے ہی اس بحر بے کنار کو ایک چھوٹے سے لفظ میں بند کیا ہے کہ اگر اس کی تشریح کی جائے تو خود خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر سمندر سیاہیوں کے ختم ہو جائیں تب بھی وہ ختم نہ ہو اور انسان کی طاقت ہی نہیں کہ اس کو بیان کر سکے صرف خدا تعالیٰ ہی قادر ہے کہ اپنی صفات اور طاقتوں کو بیان کر سکے اور اسی کا کام ہے کہ اس نے ایک اللہ کے لفظ میں سب کچھ بھر دیا۔ اور چونکہ سوائے اسلام کے تمام مذاہب ناقص اور نامکمل تھے اس لئے ان میں یہ لفظ نہیں پایا جاتا اور ان میں ایسا کوئی لفظ نہیں جو کہ اس لفظ کا قائم مقام ہو سکے اور اس لئے وہ توحید کے ثابت کرنے میں قاصر رہے گا مگر اسلام چونکہ کامل اور مکمل مذہب ہے اس لئے خدا تعالیٰ نے اس میں یہ لفظ رکھ دیا کہ جس سے شرک کی سخت بیخ کنی ہوتی ہے اور وہ شخص جو کہ خدا پر میشور کو اللہ مانتا ہو ممکن ہی نہیں کہ شرک پر یقین رکھے یا بدعتوں کو جائز ٹھہرائے پس جیسا کہ اسلام نے ایک ہی لفظ سے شرک کا درخت جڑ سے اکھیڑ دیا ۔ اس طرح تمام مذاہب باوجود اپنے تمام دعووں اور لاف و گزاف کے نہیں کر سکے پس کیا اسلام نے توحید کو دنیا پر ثابت کیا ہے یا دوسرے مذاہب نے ؟ کوئی عقلمند بھی ان کھلے کھلے دلائل کے ہوتے ہوئے باور نہیں کر سکتا کہ غیر مذاہب نے شرک کی اس تدریخ کنی کی ہے جس قدر کہ اسلام نے بلکہ اس کے پاسنگ بھی نہیں کی اور ایسے لفظ کا ان میں نہ ہونا ان مذاہب کے نامکمل ہونے پر دلالت کرتا ہے کیونکہ جب خدا کی ہستی کو پوری طرح ظاہر کرنے والا لفظ ہی ان میں نہیں تو وہ اس ہستی کو سمجھ ہی کسی طرح سکتے ہیں اگر کسی اور زبان میں ایسا لفظ ان کے موعود ذہنی پر میشور یا خدا کے لئے موجود ہے تو اس کو پیش کر کے ہم کو جھوٹا ثابت کریں۔ ہیں ناظرین یہ لفظ ایساد سیع ہے اور خدا کی ہستی کا مفہوم اس طرح بیان کرتا ہے کہ ایسی ہستی مان کر جس کا نام اللہ ہو ہم شرک قطعاً نہیں کر سکتے کیونکہ علاوہ ان صفات اور قوتوں کے جو کہ اس نام میں س سے یہ بھی پایا جاتا ہے کہ وہ ہستی جس کا یہ نام ہے اس کا کوئی شریک نہیں پس اسلام نے یہ نام بتا کے دنیا پر ایک بہت بڑا احسان کیا ہے جس کا انکار کرنے والا خدا اور مخلوق دونوں کے نزدیک سخت گنہگار ہے ۔ اب ہم یہ تو ثابت کے ب ہم یہ تو ثابت کر چکے ہیں کہ اسلام نے ایک اللہ کے لفظ سے ، لفظ سے ہی شرک کی جڑ اکھیڑ دیا ہے اور اس کے علاوہ خدا تعالیٰ نے توحید کو مسلمانوں کے دلوں میں کئی طرح بٹھایا ہے جیسا