انوارالعلوم (جلد 19)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 596 of 669

انوارالعلوم (جلد 19) — Page 596

انوار العلوم جلد ۱۹ ۵۹۶ مسلمانان بلوچستان سے ایک اہم خطاب عمارت بنے بنے گی گی تب بھی بھی کچھی ہوگی اور اور وہ وہ اینٹیں ٹکڑے ٹکڑے ہوگی ہونگی تب بھی کچی ہونگی ۔ ۔ یہ نہیں ہوگا کہ عمارت تو کچی اینٹوں کی بنائی جائے مگر جب وہ مکمل ہو تو بجائے کچی اینٹوں کے پتھروں کی عمارت بن جائے ۔ اسی طرح فرد مسلمان ہوگا تو ان کا مجموعی نظام حکومت بھی ا اسلامی ہوگا لیکن اگر فرد مسلمان نہیں ہو گا تو حکومت بھی اسلامی نہیں بن سکتی ۔ اگر کچی اینٹوں کی عمارت بنانے کے بعد یہ ممکن ہے کہ مکمل ہو کر پکی عمارت بن جائے تو بے شک یہ بھی ہو سکتا ہے کہ مسلمان فرد تو غیر اسلامی ہو اور حکومت اسلامی ہولیکن اگر کچی اینٹوں کی عمارت پکی نہیں ہو سکتی تو ایسے افراد کے ذریعہ جوخود اسلامی تعلیم پر عمل کرنے کیلئے تیار نہ ہوں ایک اسلامی حکومت کس طرح قائم ہو سکتی ہے۔ بہر حال اینٹ کے مطابق عمارت ہوگی جیسی اینٹ ہو گی ویسی ہی عمارت ہو گی ۔ ا اس کے علاوہ ایک اور بات جس کی طرف میں دوستوں کو توجہ دلانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ دنیا میں بے شک اختلاف بھی ہوتا ہے مگر کچھ مواقع ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں اختلافات کو بالائے طاق رکھ دیا جاتا ہے۔ مرغیوں کو دیکھ لو چیل آتی ہے تو وہ اپنے بچوں کو اپنے پیروں کے نیچے اکٹھا کر لیتی ہے، کتے آپس میں لڑ رہے ہوتے ہیں مگر جب کوئی شخص ڈنڈا لے کر آ جائے تو وہ اپنی لڑائی فوراً بھول جاتے ہیں ۔ جب جانور اپنے اندر اتنی عقل رکھتے ہیں کہ مصیبت کے وقت وہ آپس کی لڑائیوں اور اختلافات کو نظر انداز کر دیتے ہیں تو انسان کو تو بہر حال ان سے زیادہ بہتر نمونہ دکھانا چاہئے ۔ رض حضرت علی اور معاویہؓ جب آپس میں لڑ رہے تھے تو روم کے بادشاہ نے ارادہ کیا کہ وہ اس اختلاف سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے مسلمانوں پر حملہ کر دے اور ان کی رہی سہی طاقت کو بھی توڑ دے۔ جب اس نے اپنے اس ارادہ کا اظہار کیا تو اس کے جرنیل نے اسے کہا کہ آپ نے اگر حملہ کیا تو آپ غلطی کریں گے ۔ یہ صحیح ہے کہ علی اور معاویہ آپس میں لڑ رہے ہیں مگر آپ کے مقابلہ میں وہ ضرور متحد ہو جائیں گے۔ چنانچہ اُس نے چڑیا گھر سے شیر منگوایا اور دو کتے بھی منگوائے اس کے بعد اس نے دونوں کتوں کے آگے گوشت ڈال دیا وہ دونوں آپس میں لڑنے لگ گئے وہ لڑ ہی رہے تھے کہ اس نے پنجرہ میں سے شیر چھوڑ دیا ۔ کتوں نے جب دیکھا کہ شیر ہم پر حملہ آور ہوا ہے تو وہ دونوں آپس کی لڑائی کو چھوڑ کر شیر کا مقابلہ کرنے لگ گئے ۔ اس جرنیل