انوارالعلوم (جلد 18) — Page xiv
انوار العلوم جلد ۱۸ 11 تعارف کتب سے مؤرخہ ۲۹ رستمبر ۱۹۴۶ء کو بعد نماز ظہر بمقام پارک روڈ دہلی میں ارشاد فرمایا جس میں محض زبانی دعوؤں کی بجائے عملی نمونہ پیش کرنے کے متعلق نصائح فرمائی ہیں ۔ اسی طرح حضور نے اس تقریر میں خدام کو اپنے اندر نیک تبدیلی پیدا کرنے، تنظیم مضبوط بنانے ، دین کیلئے قربانی کرنے اور بنی نوع انسان کی خدمت کرنے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ نیز ظاہری صفائی کے ساتھ ساتھ روحانی پاکیزگی اختیار کرنے پر زور دیتے ہوئے فرمایا کہ:۔ ساتھ ساتھ روحانی پاکیزگی اختیار د پس تم بے شک ظاہری صفائی کا بھی خیال رکھو لیکن اس سے زیادہ فکر تمہیں روحانی گند کو دور کرنے کیلئے ہونا چاہئے ۔ اس روحانی گند کو دور کرنے کی کوشش کرو اور قربانی کے معیار کو بہت بلند کرو۔ (۱۷) فریضہ تبلیغ اور احمدی خواتین یہ تقریر یر حضرت مصلح موعود نے یکم اکتوبر ۱۹۴۶ ء کو جلسہ لجنہ اماءاللہ دہلی میں ارشاد فرمائی ۔ جس میں انہیں تبلیغ کرنے اور صحابیات کے نقش قدم پر چلنے کی پُر زور نصیحت کی اور صحابیات کے ایمان افروز واقعات اور مثالیں بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔ اگر تم چاہتی ہو کہ انہی انعامات کی وارث بنو جو صحابہ اور صحابیات پر ہوئے تو ان کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کرو۔ اب باتیں کرنے کے دن نہیں رہے۔۔۔۔ جب تک عورتیں مردوں کے ساتھ ہر کام میں اُن کے دوش بدوش نہیں عورتیں مردوں کے ہر اُن کے بدوش نہیں چاہتے جب تک کمالیہ میں مردوں کے ساتھ ہر کام چلتیں اُس وقت تک تبلیغ کا میاب نہیں ہو سکتی اور اُس وقت تک اسلام دنیا پر غالب نہیں ہو سکتا۔ (۱۸) دنیا کی موجودہ بے چینی کا اسلام کیا علاج پیش کرتا ہے حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے عالمگیر امنکو مد نظر رکھتے ہوئے یہ پر معارف تقریر مؤرخہ 9ر اکتوبر ۱۹۴۶ ء کو بوقت شام ساڑھے پانچ بجے بمقام کوٹھی ۸ پارک روڈ دہلی کے وسیع صحن میں