انوارالعلوم (جلد 17)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 106 of 695

انوارالعلوم (جلد 17) — Page 106

انوار العلوم جلد ۱۷ ۱۰۶ اسوه حسنه ٹھہرایا جائے اور آپ ڈرتے تھے کہ ایسا نہ ہو کہ میری اُمت میں سے بھی کوئی اس غلطی کا ارتکاب کرے اسی لئے آپ بار بار ذکر فرماتے تھے مگر افسوس آج مسلمانوں میں ہی بعض ایسے لوگ پائے جاتے ہیں جو کہتے ہیں کہ محمد رسول اللہ صلی ا اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو علم غیب حاصل تھا بہ حاصل تھا یا اسی قسم کی بعض اور خدا کی صفات آپ کی طرف منسوب کرتے ہیں ۔ آپ کا اپنے بیٹے کی وفات پر اعلان کہ سورج غیرت کی تیسری مثال جو آپ کی زندگی میں ہمیں ور چاند گرہن کا رہن کا کسی کی موت سے تعلق نہیں نظر آتی ہے اور جو آتی اور جو ایک نہایت ہی لطیف مثال ہے وہ یہ ہے کہ جب آپ کا صاحبزادہ ابراہیم فوت ہوا جو آپ کی آخری عمر کی اولاد تھے اور بڑی اُمیدوں کے بعد اور بہت دیر کے بعد پیدا ہوئے تھے تو طبعی طور پر صحابہ کو سخت صدمہ ہوا ۔ اس خیال سے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک ہی لڑکا تھا اور وہ بھی فوت ہو گیا ۔ اتفاقاً اُسی دن سورج کو گرہن لگ گیا اور صحابہؓ نے کہنا شروع کر دیا کہ ابراہیم کی وفات کی وجہ سے سورج کو گرہن لگا ہے ۔ جب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس بات کا علم ہوا تو آپ باہر تشریف لائے اور فرمایا خدا کے بندے بندے ہی ہوا کرتے ہیں ، خدا نہیں ہوتے ۔ ج اور چاند گرہن خدا تعالیٰ کی آیتوں میں سے ایک آیت ہیں ، اُن کا کسی بندے کی موت سورج سے کوئی تعلق نہیں ۔ ۴۱ خشیت الہی خشیت اللہ بھی ایمان کیلئے ایک لازمی چیز ہے۔ اس کے بغیر انسان کا ایمان کبھی کامل نہیں ہو سکتا ۔ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی پر جب اس نقطۂ نگاہ سے غور کرتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ خشیت اللہ آپ پر اس قدر غالب تھی اور تو اللہ پر اس قدر نمایاں طور پر آپ میں پائی جاتی تھی کہ اُس کو دیکھ کر انسان یہ کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ ایک کامل نبی اور خاتم النبین کے اندر اسی قسم کی خشیت اللہ پائی جانی چاہئے ۔ له اوّل تو رسول کریم ﷺ کی نمازوں کو ہم دیکھتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ آپ اتنی رقت سے نمازیں پڑھا کرتے تھے کہ بعض دفعہ یوں معلوم ہوتا تھا کہ کسی دیگ کے نیچے آگ جل رہی اور اُس کا پانی اُبل رہا ہے ۔