انوارالعلوم (جلد 14) — Page 429
انوار العلوم جلد ۱۴ جماعت احمدیہ کے خلاف ۔۔۔۔۔ میاں فخر الدین ملتانی کا حصہ ولی اللہ شاہ صاحب نے حلفاً بیان کیا کہ مجھے بھی کئی بار فخر الدین صاحب نے شکوہ کے رنگ میں کہا تھا کہ بلڈ پو جاری کر کے میری تجارت کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ اس کے متعلق حضور نے فرمایا کہ بکڈپو سے ہمارا کیا فائدہ ہے۔ ہم نے تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی تمام کتب کے حقوق سلسلہ کو دیدیئے ہوئے ہیں ۔ مگر میاں فخرالدین صاحب کے دل میں یہ بغض ہے کہ سلسلہ کا بکڈ پو جاری کر کے ان کی دکان کو نقصان پہنچایا گیا ہے ۔ ان کی موجودہ حالت تو ثابت کرتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خود اپنے الہام سے میرے دل میں سلسلہ کا بکڈ پو قائم کرنے کی تحریک کی ورنہ اگر سلسلہ کا بکڈ پونہ ہوتا تو آج میاں فخرالدین صاحب کے اخراج کے ساتھ ہی سلسلہ بغیر لٹر پچر کے رہ جاتا۔ فخر الدین کی فحش گوئی اس تحقیق کے دوران میں مولوی ، مولوی عبد الاحد صاح حد صاحب نے ایک رپورٹ کی کہ میاں فخرالدین صاحب کسی سے تحقیق وغیرہ کا ذکر کر رہے تھے ۔ میں اور مولوی علی محمد صاحب اجمیری ان کے پاس سے گزرے تو مولوی صاحب کسی قدر آگے تھے ، میں پیچھے تھا۔ جب میں پاس سے گزرا تو میں نے میاں فخرالدین صاحب کے منہ سے سلسلہ کے خلاف ایک نہایت گندہ فقرہ سنا۔ اس پر کمیشن نے ان کا بھی بیان لیا اور انہوں نے مندرجہ ذیل بیان دیا:۔ میں خدا تعالیٰ کو ۔ کو حاضر ناظر جان مولوی عبدالاحد صاحب کا کا حلفیہ بیان کر حلفیہ بیان کرتا ہوں جس کی جھوٹی قسم کھانا لعنتیوں کا کام ہے جو کچھ میں بیان کروں گا وہ صحیح اور درست ہوگا ۔ جناب بابو فخر الدین صاحب ملتانی کے متعلق مولوی تاج الدین صاحب کی شکایت پر جو مجھ سے شہادت طلب کی گئی تھی ، اس مقدمہ کے متعلق صاحب موصوف ذکر کر رہے تھے ۔ جن صاحب سے ذکر کر رہے تھے وہ غالباً سردار مصباح الدین صاحب تھے ۔ ان سے انہوں نے کہا۔ خیر دیکھی جائے گی ۔ ” کان سے پکڑ کر نکالتے ہیں یا شرمگاہ کا نام لیکر کہا۔ وہاں سے پکڑ کر، پنجابی زبان میں ہر دو صاحبان گفتگو فرما رہے تھے ۔ وقت عشاء اور مغرب کے درمیان کا تھا۔ مقام اس گفتگو کا فخرالدین صاحب کی دُکان کے متصل جو گئی ہے اس کا وہ حصہ تھا جو صاحب موصوف کی دُکان سے ملحق ہے ۔ میرے ساتھ اُس وقت اجمیری صاحب بھی تھے ۔ جو چوک میں کھڑے ہو کر میرا انتظار کر رہے تھے ۔ چونکہ وہ اُس وقت بیمار تھے ، وہ جلدی جانا چاہتے تھے اس لئے وہ