انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page ii of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page ii

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ پیش لفظ لمصا اللہ تعالیٰ کے فضل واحسان سے فضل عمر فاؤنڈیشن کو سید نا حضرت المصلح الموعود خلیفة المسیح الثانی المسح الله کی حقائق و معارف سے پُر تصانیف انوار العلوم کی چودھویں جلد احباب جماعت کی خدمت میں پیش کرنے کی توفیق مل رہی ۔ رہی ہے ہے۔ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَالِكَ الی نوشتوں کے مطابق اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اپنی جناب سے عظیم موعود فرزند کی پیشگوئی عطا فرمائی جو کہ بڑی عظمت اور شوکت اپنے اندر رکھتی ہے۔ پیشگوئی کی علامات میں یہ خبر بھی دی گئی تھی کہ : جائے گا ۔“ وہ سخت ذہن و فہیم ہوگا اور علوم ظاہری و باطنی سے پُر کیا حضرت مصلح موعود کی ذہانت و فطانت اور آ اور آپ کی علو علمی کا ایک روشن اظہار انوار العلوم“ کی صورت میں بھی ہو رہا ہے۔ سے نہ صرف سید نا حضرت مصلح موعود کی اولو العزم قیادت اور آپ کے تبحرِ علمی سے نہ احباب جماعت نے ہر آن حصہ پایا بلکہ جیسا کہ پیشگوئی میں یہ الفاظ بھی تھے کہ ” قو میں اُس سے برکت پائیں گی، اقوام عالم نے بھی آپ کے بحارالعلوم سے حصہ پا کر راہنمائی اور برکت حاصل کی ۔ حضرت مصلح موعود نے جماعت کی علمی ، روحانی، اخلاقی ، معاشی اور معاشرتی امور کی ترقی کے لئے تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ نیز حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پیغام کو زمین کے کناروں تک پہنچانے کی سعی کے ساتھ ساتھ جماعت کے خلاف بر پا ہونے والے پروپیگنڈے کا تدارک فرمایا اور ابتلاؤں وفتنوں میں نہ صرف جماعت کی راہنمائی فرمائی بلکہ مخالفین کے اعتراضات کو دلائل قاطعہ کے ساتھ کا لعدم بھی کر دیا۔ انوار العلوم کی چودہویں جلد سید نا حضرت مصلح موعود خلیفہ المسیح الثانی کی ذہانت و فطانت اور بلند پایہ علمی وروحانی مقام کی آئینہ دار ہے۔ یہ جلد ۲۸ تحریرات و تقاریر پر مشتمل ہے جو آپ نے مئی ۱۹۳۵ء سے دسمبر ۱۹۳۷ء تک ارشاد فرمائیں ۔ اس دور میں جماعت کو مختلف اندرونی و بیرونی کو و