انوارالعلوم (جلد 14)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 78 of 642

انوارالعلوم (جلد 14) — Page 78

انوار العلوم جلد ۱۴ فَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ زنده خدا کا زنده نشان اب اس گھلے نشان کو دیکھ کر بھی جو شخص پیچھے رہتا ہے، وہ یقینا اللہ تعالیٰ کے غضب کو بھڑکا تا ہے کیونکہ معمولی حاکموں کے احکام کورڈ کرنے والا شخص بھی سزا سے نہیں بچ سکتا۔ تو جو شخص رب العلمین خدا کی دعوت کو رڈ کرتا ہے ، اس کا کیا حشر ہوگا۔ لیکن میرے نزدیک ہمیں سزا کو نہیں دیکھنا چاہئے ۔ ہمیں یہ دیکھنا چاہئے کہ جب ہمارے پیدا کرنے والے نے ہاں اُس خدا نے جس کے حُسن کے مقابل پر سب حسن پیچ اور بے حقیقت ہیں ، ہمیں اپنی جلوہ نمائی کیلئے بلا یا ہے اور ہم اس میں سستی کرتے ہیں تو کیا اس عظیم الشان موقع کو کھو کر ہم کبھی بھی امید کر سکتے ہیں کہ پھر ہم کو یہ موقع دیا جائے گا اور ہم کبھی بھی اس کے جلال کو دیکھ سکیں گے؟ پس میں ایک طرف تو تمام دنیا کے باشندوں کو اس نشان پر غور کرنے اور اس سے فائدہ اُٹھانے کی دعوت دیتا ہوں اور دوسری طرف اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ تمام بنی نوع انسان کو خواہ مسلمان ہوں ، خواہ ہندو، خواہ سکھ، خواہ عیسائی سچائی قبول کرنے کی توفیق دے اور دنیا کی محبت اور دنیا کے خوف کو لوگوں کے دلوں سے مٹا کر اپنی محبت اور اپنا خوف بخشے کہ اسی میں سب ترقی ہے اور اسی میں سب عزت ہے۔ وَاخِرُ دَعُونَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِينَ ا تذکرہ صفحہ ۴۳۶ ۔ ایڈیشن چہارم تذکرہ صفحہ ۴۳۸ ۔ ایڈیشن چہارم خاکسار میرزا محمود احمد امام جماعت احمد یہ ۱۲۔ دسمبر ۱۹۳۵ء ( الفضل ۱۸/ دسمبر ۱۹۳۵ء ) ۴۳ تعطیر الانام الجزء الاول صفحه ۱۰۴ حاشیہ مطبع حجازی قاہرہ ۱۲۸۴ھ ه تعطیر الانام الجزء الاول صفحه ۱۰۳ حاشیہ مطبع حجازی قاہرہ ۱۲۸۴ھ السيرة الحلبيه الجزء الثاني صفحه ۳۳۴ - مطبع محمد علی صبیح الازهر ۱۹۳۵ء کے تذکرہ صفحہ ۲۷ ۔ ایڈیشن چہارم