انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 431 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 431

431 انوار العلوم جلد ۱۳ سید عطاء اللہ شاہ بخاری کے مقدمہ میں حضور کا بیان سوال: اس کے صفحہ ۲ پر لکھا ہوا ہے کہ ”اے بدذات فرقہ مولویاں“۔ جواب: جواب میں کہا ہے اور اُن کو کہا ہے جنہوں نے اس سے بہت زیادہ سخت الفاظ کہے۔ سوال : اگر کوئی مجھے گالی دے اور میں جواب میں گالی دوں تو یہ برا انہیں ؟ جواب: میرا مذہب اسلام کہتا ہے کہ اگر حد سے بڑھنے والے کو تنبیہہ کے طور پر جواباً کوئی نسبتاً کم سخت لفظ کہا جائے تو جائز ہے ۔ گالی نہیں ۔ کیونکہ گالی جھوٹ ہوتا ہے ۔ سوال: جو دوسرے مسلمان ہیں کیا آپ کی جماعت کے لوگ ان کو نہ لڑکیاں دیتے اور نہ ان کی لڑکیاں لیتے ہیں ۔ جواب: ہم لڑکیاں دیتے نہیں لے لیتے ہیں ۔ سوائے تین چار سال کے کہ ہماری جماعت میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ ہو گئی ۔ اس لئے اپنے اندر رشتے کرنے کیلئے عارضی طور پر ایک مدت مقرر کر دی ہے کہ دوسروں کی لڑکیاں نہ لی جائیں ۔ سوال : اگر کوئی مر جائے اور وہ احمدی نہ ہو تو کیا آپ اس کے جنازہ پر جائیں گے؟ جواب: جنازہ پر جائیں گے دفن کریں گے مگر جنازہ نہیں پڑھیں گے۔ سوال: جو احمدی نہیں ان کے پیچھے نماز پڑھ لیں گے یا نہیں ؟ جواب: نہیں ۔ سوال: جو احمدی نہیں وہ آپ کے پیچھے نماز پڑھ سکتا ہے؟ جواب: یہ وہ بتا سکتا ہے۔ کوئی میرے پیچھے نماز پڑھے مجھے اس سے کیا۔ میں نے کبھی کسی کو روکا نہیں ۔ سوال: کیا یہ ٹھیک ہے کہ اسلام میں حکم ہے تبلیغ کرو؟ جواب: ہاں سوال: تبلیغ کا کام آپ شد ومد سے کرتے ہیں ۔ آپ نے یوم التبلیغ مقر ر کیا ہوا ہے؟ جواب: ہاں یہ ٹھیک ہے۔ سوال: آپ سمجھتے ہیں تبلیغ کرنا ہر مسلمان کا حق ہے۔ جواب: دنیا کے ہر شخص کا خواہ وہ عیسائی ہو یا ہندو ، حق ہے کہ اپنے مذہب کی تبلیغ کرے مسلمان کی کیا شرط ہے۔ سوال: یہ بھی ٹھیک ہے کہ تبلیغ کرتے وقت سخت الفاظ نہ کہے؟