انوارالعلوم (جلد 13)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 389 of 531

انوارالعلوم (جلد 13) — Page 389

389 انوار العلوم جلد ۱۳ حالات حاضرہ کے متعلق جماعت احمد یہ کو اہم ہدایات ہے کہ حکومت سے جھگڑا طے ہو گیا ۔ مگر اعلیٰ حکام سے اُتر کر جو نچلا طبقہ ہے وہ جو حرکات کرتا رہا ہے وہ اب تک جاری ہیں اور احراریوں کو ان کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ شرارت کرنے کی جرات مل رہی ہے ۔ حکومت کا فرض ہے کہ تحقیقات کر کے ایسے افسروں کو سزا دے اور اس کا فرض ہے کہ شرارت اور فتنہ پھیلانے والوں کی شرارتوں کا انسداد کرے ۔ ہمیں تو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے خصی کر دیا ہے مگر ساری دنیا تو خصی نہیں ۔ ایسے لوگ بھی ہیں جو حکومت سے مقابلہ کرنے کے لئے کھڑے ہو جائیں اُس وقت حکومت کو ہماری مدد کی ضرورت ہوگی ۔ ہم خواہ اُس وقت اس کی مدد کریں لیکن حکومت کو اخلاقی طور پر اُس وقت کس قدر شرمندگی اُٹھانی پڑے گی کہ جن کی عزتوں پر حملہ ہوتا دیکھ کر ہم خاموش رہے آج انہی کی مدد کے طالب ہونا پڑا ۔ پھر کہا جاتا ہے کہ احمدی رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں ۔ ادھر اخباروں میں شائع کرتے ہیں کہ جو رسول کریم ﷺ کی ہتک کرئے اُس کا قتل کرنا جائز ہے ۔ مطلب یہ کہ احمد یوں کو قتل کرنا جائز ہے اور عوام کو چاہئے کہ احمد یوں کو قتل کریں حالانکہ رسول کریم ﷺ کی صلى الله ۔ صلى الله عروسه ہتک ہم نہیں کرتے بلکہ وہ خود کرتے ہیں۔ وہ کسی منصف کو بٹھا کر فیصلہ کرا لیں کہ رسول کریم صلى الله عروسه کی ہتک وہ کرتے ہیں یا ہم ؟ حضرت یا ہم ؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام تو کہتے ہیں :۔ بعد از خدا بعشق محمد محمرم گر کفر این بود بخدا سخت کا فرم یعنی خدا تعالیٰ کے بعد رسول کریم ﷺ کے عشق سے میں مخمور ہوں اس کا نام اگر کفر ہے تو خدا کی قسم میں سخت کافر ہوں ۔ یہ ہمارا عقیدہ ہے مگر کہا یہ جاتا ہے کہ ہم رسول کریم ﷺ کی ہتک کرتے ہیں ۔ پھر باوجود اس کے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بروز تھے اور آپ کے حلیہ میں آئے آپ کا ادب آپ کے دل میں اس قدر تھا کہ آپ کی آل و اولاد کے متعلق کہتے ہیں کہ ان کے لئے جان قربان کرنے کے لئے تیار ہوں ۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ رسول کریم ﷺ کی شاگردی کے تعلق سے آپ کی اولاد کا اس درجہ پاس کرتے تھے۔ غرض رسول کریم ﷺ کی جو عزت ہمارے مارے دل د میں ہے اسے مد نظر رکھتے ہوئے ہم تسلیم صلى الله - عروسه ہی نہیں کر سکتے کہ کسی اور کے دل میں اس سے بڑھ کر رسول کریم ﷺ کی عزت ہو سکتی ہے ۔ پھر دیکھو رسول کریم ﷺ کی عزت بچانے اور آپ کی تو قیر قائم کرنے کے لئے آگے ہم آتے صلى الله ہیں یا وہ ؟ جب رسول کریم ﷺ کو دوسرے مذاہب کے بد زبان لوگ گالیاں دیتے ہیں تو کون