انوارالعلوم (جلد 12) — Page 573
انوارالعلوم جلد ۱۲ ۵۷۳ بعض اہم اور ضروری امور اب میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ جیسا کہ طریق ہے کل کی علمی مضمون کے متعلق اطلاع تقرر کیلئے میں نے علمی مضمون رکھا ہے اس کیلئے دوست کاغذ پنسل لے کر آئیں اور منتظمین روشنی کا انتظام کریں تاکہ اندھیرا ہو جانے پر دوست آسانی سے تقریر کے نوٹ لے سکیں۔ بعض دوست تقریر کے نوٹ لینے میں اس لئے ستی کرتے تھے کہ تقریر چھپ جائے گی لیکن خدا تعالیٰ کی مصلحت کے ماتحت چار سال سے سالانہ جلسہ کی تقریریں چھپی ہی نہیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ کل کے لیکچر میں بعض حصے ایسے ہوں گے کہ وہ نوجوان طبقہ جو عیسائیوں کے اثر سے متاثر ہے اس کیلئے بہت مفید ہونگے اور عیسائیت کے فتنہ کے مقابلہ میں ان سے بہت کچھ مدد ملے گی۔ اس کے بعد جلسہ سالانہ کے متعلق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ اس جلسہ کو جلسہ سالانہ کی اہمیت خدا تعالیٰ نے بڑی اہمیت دی ہے اور یہ خدا تعالی کا خاص نشان ہے۔ جماعت کو چاہئے کہ اسے پوری شان کے ساتھ قائم رکھے اور خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ آج تک جماعت نے اس جلسہ کی شان قائم رکھی ہوئی ہے۔ آج (۲۷۔ دسمبر) کی رپورٹ مظہر ہے کہ گزشتہ سال کی نسبت آج چار ہزار مہمانوں کی زیادتی ہے۔ یعنی چار ہزار زائد مہمانوں کو کھانا دیا گیا۔ جلسہ گاہ کے لحاظ سے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ بھری ہوئی ہے اور ابھی لوگ باہر کھڑے ہیں حالانکہ اس دفعہ گزشتہ سال کی نسبت ۳۳ فٹ بڑھ گئی ہے۔ یعنی منتظمین کو تو بڑھانے کا خیال نہ تھا لیکن اتنی بڑھ گئی۔ احباب کو کوشش کرنی چاہئے کہ جب خدا تعالیٰ کے فضل سے جماعت بڑھ رہی ہے تو سالانہ جلسہ میں حاضری بھی بڑھے۔ باقی رہا یہ کہ پھر خرچ کی کیا صورت ہوگی اس کے متعلق لَا تَخْشَ عَنْ ذِي الْعَرْشِ اقْلَالاً ۳ کو پیش نظر رکھنا چاہئے۔ یعنی خدا تعالی کے متعلق کمی کا خیال کبھی نہیں کرنا چاہئے بلکہ زیادتی کی امید رکھنی چاہئے۔ اسی طرح یہ خیال کہ بہت زیادہ لوگ آگئے تو پھر وہ تقریر میں کس طرح سن سکیں گے۔ اس کے متعلق بھی یاد رکھنا چاہئے کہ جب لوگ خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کی باتیں سننے کیلئے آئیں گے تو خدا تعالیٰ ان کو سنانے کا انتظام بھی کر دے گا۔ اس زمانہ میں خدا تعالیٰ نے ایک آلہ لاؤڈ سپیکر بنوا دیا ہے چونکہ تبلیغ کی تکمیل حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے زمانہ مخصوص تھی اور اس کیلئے جلسہ رکھا گیا اور اور جب یہ زمانہ آیا کہ کثیر مجمع کو سنانا مشکل ہو گیا تو خدا تعالی نے لاؤڈ سپیکر نکال دیا۔ اگر حضرت مسیح کی جماعت تبلیغی جماعت تھی تو ان کے وقت سے