انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 464 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 464

انوار العلوم جلد ۱۲ له ماله فضائل القرآن (۴) وَإِنْ كَادُوا لَيَفْتِنُونَكَ عَنِ الَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ لِتَفْتَرِيَ عَلَيْنَا غَيْرَهُ وَإِذًا لَّا تَخَذُوكَ خَلِيلاً ۸۰ فرمایا ۔ قریب تھا کہ کہ لوگ تجھے عذاب میں مبتلا کر دیں۔ عام طور پر لوگوں نے غلطی سے اس کے یہ معنی کئے ہیں کہ رسول کو پھیلا لیں۔ مگر وہ رسول کریم میں ہم کو کہاں پھلا سکتے تھے۔ اس کے تو یہ معنی ہیں کہ قریب ہے کہ یہ لوگ تجھے سخت عذاب دیں اس کلام کی وجہ سے جو تجھ پر وحی کیا گیا ہے تاکہ تو اس سے گھبرا کر کچھ تبدیلی کرلے۔ اور اگر ایسا ہو تو یہ ضرور تجھے دوست بنالیں۔ لیکن ان کا خیال ایک جنون ہے وَلَو لَا أَنْ تَبَّتْنَكَ لَقَدْ كِدْتَ تَرْكَنُ إِلَيْهِمْ شَيْئًا قَلِيلاً - اللہ اگر ہم نے قرآن نہ بھی نازل کیا ہوتا تو بھی تیری فطرت ایسی پاک ہے کہ یہ بات تو بڑی ہے۔ تیری ان سے مشابہت پھر بھی معمولی سی ہوتی ۔ مگر اب تو تجھے وحی الہی نے ایک صحیح راستہ دکھا دیا ہے۔ اب ان کی یہ خواہش کس طرح پوری ہو سکتی ہے۔ اب سوال ہوتا ہے کہ پھر وَوَجَدَكَ ضَالَّاً فَهَدی کا کیا مطلب ہوا۔ سو اس کا جواب خود اس سورۃ میں موجود ہے۔ اس میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صداقت کی ایک زبردست دلیل دی گئی ہے۔ فرماتا ہے وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجْى - مَا وَدَعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلی - ۸۲ اے دنیا کے لوگو سنو! عین دوپہر کے وقت کو۔ اور رات کو جب وہ خوب ساکن ہو جاتی ہے اور اس کی تاریکی چاروں طرف پھیل جاتی ہے ہم اس بات کی شہادت میں پیش کرتے ہیں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) کو ہم نے کبھی نہیں چھوڑا۔ اور نہ محمد رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم) سے ہم کبھی ناراض ہوئے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ دو پہر اور آدھی رات اس بات کی کس طرح دلیل ہیں کہ محمد سے خدا کبھی ناراض نہیں ہوا۔ اور نہ اس نے آپ کو چھوڑا۔ یہ ظاہر ہے کہ یہاں ظاہری دن رات مراد نہیں۔ بلکہ مجازی دن رات مراد ہیں۔ اور یہ محاوہ ہر زبان میں پایا جاتا ہے کہ رات اور دن سے خوشی اور رنج اور ہوش اور غفلت کا زمانہ مراد لیا جاتا ہے۔ رات تاریکی مصیبت اور جہالت کو کہتے ہیں۔ اور دن ترقی ، روشنی اور علم کے زمانہ کو کہتے ہیں۔ پس خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ ہم تیری عمر کی ان گھڑیوں کو بھی پیش کرتے ہیں جو خوشی کی تھیں اور ان کو بھی پیش کرتے ہیں جو رنج کی تھیں اور تیرے ہوش کے زمانہ کو بھی اور بچپن کے زمانہ کو بھی جو جہالت کا زمانہ ہوتا ہے۔ پھر اس زمانہ کو بھی جو نبوت سے پہلے کا تھا۔ اور اسے بھی جب