انوارالعلوم (جلد 12) — Page 452
انوار العلوم جلد ۱۲ ۴۵۲ فضائل القرآن (۴) مِنْ سُلْطَانٍ - ۴۷ فرمایا ۔ کیا تم اپنے لئے تو بیٹے قرار دیتے ہو۔ اور خدا کے لئے۔ لات منات اور عزی بیٹیاں ۔ یہ کس قدر بھونڈی تقسیم ہے جو تم نے کی۔ یہ نام تم نے اپنے طور پر رکھ لئے ہیں۔ خدا کی طرف سے نازل نہیں ہوئے ۔ خدا نے تو ان بتوں کے لئے اتارا ہی کچھ نہیں۔ کیا ان آیات کے بعد کوئی شخص ان فقروں کو درمیان میں شامل سمجھ سکتا ہے۔ پس یہ آیات ہی بتا رہی ہیں کہ ان میں وہ فقرے داخل نہیں ہو سکتے ۔ آخر کفار عربی تو جانتے تھے۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل آیتیں بھی اس حصہ کو رد کر رہی ہیں۔ فرمایا وَمَا تَنَزَّلَتْ بِهِ الشَّيْطِينُ - وَمَا يَنْبَغِي لَهُمْ وَمَا يَسْتَطِيعُونَ - ۲۸ یعنی اس میں شیطانی کلام کا اس قدر رد ہے کہ اسے شیطان اتار ہی کس طرح سکتا ہے ۔ (۲) پھر اگر شیطان یا اس کے ساتھی اس میں کچھ ملانا چاہیں۔ تو ملا ہی نہیں سکتے ۔ کہیں کوئی عبارت کھپ ہی نہیں سکتی جو کچھ ملائیں گے۔ بے جوڑ ہوگا۔ جیسا کہ یہاں ہوا ہے۔ پھر آگے چل کر فرماتا ہے ۔ هَلْ أُنَبِّئُكُمْ عَلَى مَنْ تَنَزَّلُ الشَّيْطِينُ - تَنَزَّلُ عَلَى كُلِّ أَفَافٍ أَثِيمٍ تُلْقُوْنَ السَّمْعَ وَ أَكْثَرُ هُمُ كَذِبُونَ ۔ ۴۹ کیا میں تمہیں بتاؤں کہ شیطان کس طرح اترتے ہیں۔ شیطان کا تعلق ہر افاک اور اثیم کے ساتھ ہوتا ہے۔ یعنی جو بڑا جھوٹ بولنے والا اور گنہگار ہو اس سے شیطان کا تعلق ہوتا ہے۔ مگر محمد رسول اللہ صلی الله کے متعلق تو تم خود کہتے ہو کہ اس سے بڑھ کر سچا اور کوئی نہیں۔ اس کے امین ہونے کے بھی تم قائل ہو ۔ پھر اس پر شیطان کا تصرف کس طرح ہو سکتا ہے ۔ پھر فرماتا ہے۔ اِنَّ الشَّيْطِيْنَ لَيُوْحُونَ إِلَى أَوْلِيْئِهِمْ لِيُجَادِلُو كُم ه کہ شیطان تو اپنی وحی شیطانوں کی طرف کرتا ہے تاکہ وہ تم سے جھگڑیں مومنوں کی طرف نہیں کرتا۔ اب دیکھو وہ روایتیں جو بیان کی جاتی ہیں رسول کریم ملی ہم پر کیسا خطرناک الزام لگاتی ہیں۔ شیطان تو اپنے دوست کو ہی کہے گا۔ کہ یہ ہتھیار لے جا اور لڑ۔ کسی مسلمان کو وہ اپنے خلاف کس طرح بتائے گا۔ اسی طرح سورۃ نحل رکوع ۱۳ میں آتا ہے اِنَّهُ لَيْسَ لَهُ سُلْطَنَ عَلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ إِنَّمَا سُلْطَنُهُ عَلَى الَّذِينَ يَتَوَلَّوْنَهُ وَالَّذِينَ هُمْ بِهِ مُشْرِكُونَ الله یعنی شیطان کا مومنوں پر کوئی تسلط نہیں ہو سکتا جو خدا پر توکل رکھتے ہیں۔