انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page xlvii of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page xlvii

انوار العلوم جلد ۱۳ تعارف کتب ماتحت میں نے کہا ہمیں ابھی سے یہ انتظام کر دینا چاہیئے کہ تجربہ کار بوڑھوں کو پیچھے نہ ڈالا جا سکے ۔“ حضور نے فرمایا کہ جلسہ سالانہ میں شمولیت معمولی بات نہیں ۔ یہ بہت سی برکات کا موجب ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں ۔ زمین قادیان اب محترم ہے ہجوم خلق سے ارض حرم ہے فرمایا کہ جلسہ سالانہ ایک قسم کا ظلی حج ہے اس لئے یہاں آنیوالے دوستوں کو چاہیئے کہ وہ اپنے اوقات کو تقاریر سننے کے علاوہ ذکر الہی اور دعاؤں میں گزاریں ۔ مقبرہ بہشتی میں جائیں ۔ شعائر اللہ کی زیارت بھی ضروری ہے۔ شعائر اللہ میں مسجد مبارک، مسجد اقصیٰ اور منارة " اور منارة المسیح شامل ہیں ان مقامات میں سیر کے طور پر نہیں بلکہ شعائر اللہ سمجھ کر جانا چاہیئے تا کہ خدا تعالی انکی برکات سے مستفیض کرے ۔ آپ نے احباب جماعت کو اقتصادی حالت درست کرنے کیلئے تلقین فرمائی کہ کوئی احمدی بے کار نہ رہے ۔ عہدیدار بے کار افراد کو مجبور کریں کہ وہ کوئی نہ کوئی کام کریں۔ اقتصادی ترقی کا یہی گر ہے۔ حضور نے بعض تمدنی اور معاشرتی امور کی طرف توجہ دلائی۔ آخر میں فرمایا کہ جماعت میں مذہبی روح کو قائم رکھنا نہایت ضروری ہے۔ اور اس غرض کیلئے سلسلہ کا لٹریچر پڑھنا چاہیئے ۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب خصوصیت سے زیادہ پڑھا کریں اور بکثرت اپنے گھروں میں رکھیں یہ انکے لئے اور انکی اولا د کیلئے نہایت قیمتی خزانہ ہے۔