انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 389 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 389

انوارالعلوم جلد ۱۴ ۳۸۹ افتتاحی تقریر جلسه مانانه ۶۱۹۳۱ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ افتتاحی تقریر جلسه سالانه ۱۹۳۱ء فرموده ۲۶ دسمبر ۱۹۳۱ء) بهترین افتتاح ایک مذہبی مجلس کا الہی کلام سے ہی ہوتا ہے اور اللہ تعالیٰ کے حضور میں دعا اور انابت اور تعبد اور عجز کے ذریعہ ہو سکتا ہے۔ قرآن کریم کی تلاوت تو مولوی غلام محمد صاحب نے فرمائی ہے۔ اس کے بعد میں چاہتا ہوں دوست مل کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس اجتماع کو بابرکت بنائے۔ ہماری نیتوں اور اعمال کو اپنے منشاء کے مطابق چلائے اور اپنے فضل سے ہمارے کاموں میں برکت ڈالے۔ پھر جو احباب شریک جلسہ ہوئے اور ہو سکے ہیں ان پر اپنا فضل نازل کرے اور جو نہیں شریک ہو سکے ان پر بھی فضل کرے۔ یعنی جماعت کے وہ دوست جو کسی مجبوری کی وجہ سے نہیں آئے ان پر فضل کرے اور وہ لوگ جو باوجود توفیق کے اپنی سستی کی وجہ سے شامل نہیں ہوئے ان پر بھی۔ اس کے بعد دعا ہوئی اور پھر حضور نے فرمایا۔ دعا کے بعد بعد میں دوستوں کو اس امر کے متعلق نصیحت کرنا چاہتا ہوں کہ بہت سے دوست ایسے ہیں جنہیں علیحدہ علیحدہ رہنے کی وجہ سے سال بھر میں اسلام اور سلسلہ احمدیہ کی باتیں سننے کا موقع نہیں ملتا اور جنہیں دوسرے اوقات میں موقع ملتا ہے انہیں بھی اتنی کثرت سے نہیں ملتا کہ روحانی پیاس بجھانے کیلئے جتنے پانی کی ضرورت ہوتی ہے وہ میسر آجائے۔ اس کے علاوہ یہ جلسہ شعائر اللہ میں سے ہے اور جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے اس میں صحیح طور پر شمولیت، برکات اور انوار الہی کا موجب ہے اور اس میں نقص اللہ تعالیٰ کی ناراضگی اور روحانی زنگ کا موجب ہے لیے اس لئے میں تمام دوستوں کو نصیحت کرتا ہوں کہ جلسہ کے ایام میں جہاں تک ہو سکے اپنے اوقات کو صحیح طور پر استعمال کریں اور جو دوست ان XXXXX