انوارالعلوم (جلد 12) — Page xxxix
انوار العلوم جلد ۱۳ تعارف کتب احمدی بنائے ۔ دعوت الی اللہ کے کام کو وسعت دینے کیلئے حضور نے اپنے قلم سے ”ندائے ایمان کے نام سے اشتہارات کا ایک نہایت مفید سلسلہ شروع فرمایا۔ ہر اشتہار کئی ا ہزار کی تعداد میں چھپوا کر وسیع پیمانے پر شائع کیا جاتا رہا۔ یہ مضمون اس سلسلہ کا تیسرا نمبر ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا ذکر کرتے ہوئے آپ نے تحریر فرمایا :۔ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس کے زمانہ کا ان الفاظ میں شوق دلایا ہے کہ اسلام کس طرح ہلاک ہو سکتا ہے جب کہ اس کے شروع میں میں اور آخر میں مسیح موعود ہیں اور پھر فرمایا کہ میں نہیں جانتا کہ اس امت کا ابتدائی حصہ اچھا ہے یا آخری ۔ پس رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد مسلمانوں کیلئے سب سے بڑھ کر خوش گن خواب مسیح موعود اور مہدی معہود کے زمانہ کو پانا تھا۔ ان کے بڑے اور ان کے چھوٹے ، ان کے عالم اور ان کے جاہل سب شوق سے اس دن کا انتظار کر رہے تھے جب مسیح موعود کا ظہور ہوگا“۔ حضور نے فرمایا کہ اب جب کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کے مطابق مسیح موعود ظاہر ہو گئے ہیں تو مسلمانوں کا فرض ہے کہ اسے قبول کریں اور اس کے کام میں مددگار بنیں تا کہ اسلام کا بول بالا ہو اور دنیا کا ہر انسان نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے والا بن جائے ۔ (۲۵) جدید عمارت میں دفاتر صدر انجمن کے افتتاح کی تقریب حضرت مسیح موعود علیہ الصلاۃ والسلام کے زمانہ میں ایک شخص پنڈت شنکر داس نے مسجد اقصی قادیان کو جانے والے رستہ کے ساتھ ایک وسیع اور بلند و بالا عمارت تعمیر کروائی اور اس میں و رہائش اختیار کر لی۔ چونکہ یہ عمارت مسجد اور دارا صحیح کے بہت قریب تھی اس لئے احمدی احباب نے اسے فکر و تشویش کی نظر سے دیکھا۔ جب اس بات کا ذکر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے سامنے ہوا تو آپ نے الہی علم کے مطابق فرمایا کہ یہ کوئی فکر کی بات نہیں ۔ شاہی کیمپ کے پاس XXXXXXXX