انوارالعلوم (جلد 12) — Page xxxii
انوار العلوم جلد ۱۳ ۲۳ تعارف کتب دینا چاہئے۔ کامیابی کیلئے لگا تار محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ فرمایا میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سے آپ کو نیک کام کرنے کی ہمیشہ توفیق ملتی رہے ۔ ۲۔ مؤرخہ ۲ دسمبر ۱۹۳۱ء کو جماعت احمد یہ مزنگ لاہور نے حضور کی خدمت میں ایڈریس پیش کیا۔ اس موقع پر حضور نے فرمایا کہ جماعت احمد یہ مزنگ تعریف کی مستحق ہے کہ وہ کام کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہے۔ یہ بات ترقی کیلئے ضروری ہے۔ آپ نے فرمایا :۔ جماعت کی ترقی دو ہی طریق سے ہو سکتی ہے۔ اوّل آپس میں محبت اور پیار ہے ۔ دوسرے تبلیغ سے۔ بہت سے لوگ اپنے آپ کو بڑا سمجھتے ہیں اس لئے وہ دوسروں سے نہیں ملتے۔ اور بہت سے لوگ اپنے آپ کو چھوٹا سمجھتے ہیں اور اس اپنی کمزوری کی وجہ سے وہ ان لوگوں سے نہیں ملتے جن کو وہ معزز سمجھتے ہیں لیکن اگر ہم نے خدا تعالیٰ کیلئے کام کرنا ہے تو پھر چھوٹوں اور بڑوں کا خیال نہیں کرنا چاہئے ۔ سب مومن آپس میں بھائی ہیں ۔ اس لئے ضروری ہے کہ امداد اور تعاون کیا جائے۔ (۱۸) اللہ تعالیٰ کے فضل کا شکریہ اور آئندہ کیلئے جماعت کو ہدایت کچھ عرصہ پیشتر جماعت کی مالی حالت درست کرنے کیلئے حضور نے چندہ خاص کی تحریک فرمائی تھی ۔ کساد بازاری اور ملک کے اقتصادی حالات خراب ہونے کے باوجود احباب جماعت نے اس تحریک کی طرف خاص توجہ دی اور بڑھ چڑھ کر قربانی کی جس کے نتیجہ میں ایک لاکھ سے کے ۔ زائد رقم میعاد کے اندر جمع ہو گئی ۔ اس مضمون میں حضور نے جماعت کی اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا نیز آئندہ کیلئے احباب جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا :۔ دو میں اُن تمام دوستوں اور جماعتوں کو جو اس وقت تک اپنا حصہ یا بالکل ادا نہیں کر سکے یا کچھ حصہ ادا کر سکتے ہیں توجہ دلاتا ہوں کہ وہ بھی قربانی اور ایثار کی روح پیدا کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری ادا کریں تا کہ اس سال گذشتہ بوجھوں سے سلسلہ پوری طرح آزاد ہو جائے اور وہ لوگ بھی اگر اَلسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ میں شامل نہیں ہو سکے تو اصحاب الیمین میں تو شامل ہو سکیں کہ یہ ثواب بھی کم ثواب نہیں۔