انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 250 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 250

انوا را اعلوم جلد ۱۳ ۲۵۰ زمیندار اس کی اقتصادی مشکلات کا حل کی طرف توجہ دلاؤں گا اسی خلوص نیت کے ساتھ آپ لوگ بھی میری باتوں پر غور کریں گے۔ خواہ ان میں سے بعض باتیں آپ کے موجودہ خیالات کے مخالف ہی کیوں نہ ہوں۔ ہوں یہ ہر شعبہ زندگی میں دیانتداری مقدم رہے سب سے پہلے میں آپ لوگوں سے۔ ہر شعبہ میں دیانتداری اور سچائی کو مقدم رکھنا چاہئے اور خواہ ہمارا مخاطب ہم سے کسی قدر ہی اختلاف رکھتا ہو اس کی خوبیوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ پس گو اس وقت ہمارے اجتماع کی غرض یہ ہے کہ گورنمنٹ گورنمنٹ اور زمیندار کے سامنے اپنی موجودہ حالت کو پیش کرتے ہوئے اس ہے معاملہ اور آبیانہ کی کمی کا مطالبہ کریں لیکن ہمیں یہ امر نظر انداز نہیں کرنا چاہئے کہ گورنمنٹ نے پچھلے تمام دستوروں کے خلاف اس سال معاملے اور آبیانے میں ایسی کمی کی ہے جسے ہم خواہ اپنی ضرورتوں کے لحاظ سے کتنا ہی تھوڑا سمجھیں لیکن گورنمنٹ کے پچھلے عمل اور پچھلے طریق کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمیں تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ وہ ایک بہت بڑی کمی ہے۔ پس گو اس میں کوئی شبہ نہیں کہ اس کمی سے زمینداروں کی تکلیف دور نہیں ہو سکتی لیکن اس میں بھی کوئی شبہ نہیں کہ اس کمی سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ گورنمنٹ نیک نیتی کے ساتھ زمینداروں کی تکالیف پر غور کرنے کیلئے تیار ہے۔ آبیانہ میں اور اور کمی پس جہاں ہمیں گورنمنٹ سے یہ مطالبہ مطالبہ کرنا چاہئے کہ وہ معاملہ اور آپ کرے وہاں ہمیں ہزا پیکسیلنسی دی گورنر ریونیو ممبر کا ممنون بھی ہونا چاہئے کہ انہوں نے قدیم روایات کے خلاف اور موجودہ حالت کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ایک صحیح طرف قدم اٹھایا ہے۔ میں یقین رکھتا ہوں کہ اس نیت کی موجودگی میں جس کا گورنمنٹ نے اظہار کیا ہے اگر واقعات کو صحیح طور پر اور نڈر ہو کر گورنمنٹ کے سامنے رکھ دیا جائے تو گورنمنٹ ضرور موجودہ تکلیف کے دور کرنے کے لئے ایک اور قدم اُٹھائے گی اور زمیندار اس تباہی سے دوچار ہونے سے محفوظ ہو جائیں گے جو فقر اور فاقہ کی صورت میں ان کے سامنے آرہی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ اگر گورنمنٹ زمینداروں کی تکلیف کا اصلی باعث معاملہ اور آبیانہ میں معتد بہ کمی کر دے تو زمینداروں کی موجودہ تکالیف میں ایک حد تک کمی آ جائے گی۔ لیکن ہمیں اس بات کو XXX