انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 249 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 249

انوار العلوم جلد ۱۳ ۲۴۹ زمینداروں کی اقتصادی مشکلات کا حل أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ زمینداروں کی اقتصادی حالت کس طرح درست ہو سکتی ہے؟ وہ معرکة الآراء مضمون جو زمیندارہ کانفرنس منعقدہ لائلپور (۲۱٬۲۰ جون ۱۹۳۱ء) میں پڑھا گیا اور جس میں زمینداروں کی مالی حالت درست کرنے کے متعلق بہترین و قابلِ عملدرآمد تجاویز مندرج ہیں۔ برادران! مجھے اس بات کو معلوم کر کے نہایت ہی خوشی ہوئی ہے ملکی ترقی کیلئے نیک فال کہ زمیندار جو اس بات میں بد نام ہیں کہ انہیں سوائے اپنے نیک قریبی ضروریات کے اور کسی بات کی طرف توجہ نہیں ہوتی، اب اپنی حالت سدھارنے کی طرف متوجہ ہوئے ہیں اور میں آپ کی موجودہ کانفرنس کو اپنے ملک کی ترقی کے لئے ایک نہایت ہی نیک فال سمجھتا ہوں ۔ گو میں اس علاقہ کا باشندہ نہیں ہوں زمینداروں کے مقاصد اجتماع سے ہمدردی جس علاقہ کے زمینداروں کی جی علاقہ لیے زمین کانفرنس منعقد ہو رہی ہے لیکن بوجہ اس کے کہ میں خود زمیندار ہوں اور ہزار ہا آدمی میری ہا جماعت کے اس علاقہ میں بستے ہیں جس کی طرف سے یہ کانفرنس منعقد ہوئی ہے مجھے آپ لوگوں کے اجتماع کے مقاصد سے پوری دلچسپی اور ہمدری ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ جس خلوص نیت سے میں آپ لوگوں کو اپنے علم اور تجربہ کے مطابق اپنی اقتصادی حالت کی درستی در