انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 236 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 236

انوارالعلوم جلد ۱۲ تحریک آزادی کشمیر کر کے مسٹر کلینسی کو بھی ملیں اور انہیں بھی سب حالات بتا کر مشورہ لیں۔ وہ آئندہ وزیر ریاست ہائے حکومت ہند میں ہونے والے ہیں۔ (۲) دو سرا امر ایک اور ہے اس کی تشریح کیلئے خط بھجوا رہا ہوں اسے پڑھ لیں۔ اس کے متعلق بھی مسٹر کالون وزیر اعظم ریاست جموں اور ریزیڈنٹ کو ملیں۔ اس بارہ میں اول بد عنوانی ہوئی ہے کہ جموں کی رعایا پر پونچھ والوں نے انہیں پکڑ کر لے گئے ہیں۔ نے چھاپہ مارا ہے اور پھر دوم ۔ ان لوگوں نے ہندوؤں کو پناہ دی اور فساد کے وقت انہیں بچایا، لیکن الٹا ان پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ کہیں کہ اس بارہ میں ہم بہ حیثیت جماعت پروٹسٹ کرتے ہیں ہمارا فرض ہے کہ اپنی جماعت کے لوگوں کی مدد کریں اور اگر اس قدر ظلم ریاست نے روا رکھا اور فوراً تحقیق کر کے شریروں کو سزا نہ دی تو اس کے یہ معنی ہوں گے کہ آئندہ ہماری جماعت بھی بجائے فسادات سے بچنے کے ان میں حصہ لے ظلم ہو رہا ہے اور ریاست کے اعلیٰ محکام کوئی خبر نہیں لیتے ۔ اس بارہ میں بھی ریڈیڈنٹ سے ذکر کریں۔ و اسلام خاکسار مرزا محمود احمد تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ۲ صفحه ۵۸٬۵۷ مطا مطبوعه ۱ رعه (۱۹۶۵)