انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 180 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 180

انوار العلوم جلد ۱۲ ۱۸۰ تحریک آزادی کشمیر اس وقت ہندوستان کے ایک مشہور عالم آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا شاندار اور وسیع کام اہالیان کشمیر کی امداد کشمیر کی امداد کے لئے سری نگر میں کشمیر کمیٹی کی طرف سے تشریف رکھتے ہیں۔ دور و وکیل اور ایک گریجویٹ دفتری کام کے لئے اور ایک کلرک سری نگر میں اور ایک وکیل جموں میں کام کر رہے ہیں۔ ایک اور وکیل دو تین دن تک جموں پہنچ جائیں گے اور ایک وکیل کا میر پور کے لئے انتظام ہو رہا ہے۔ اور ایک یا دو وکیل زائد کلینسی کمیشن کے کاموں کی نگرانی کے لئے جلد بھیجنے اور ضروری ہیں۔ اس وقت تک جو وکلاء جا رہے ہیں وہ مفت کام کر رہے ہیں لیکن ان کے اخراجات خور و نوش ، مکان اور کرایوں کا انتظام ، گواہیاں جمع کرنے اور ہر قسم کی معلومات کمیشن کے لئے مہیا کرنے کا خرچ نہایت کثرت سے اس وقت پڑ رہا ہے اور کچھ ماہ تک یہ خرچ بجائے کم ہونے کے بڑھتا جائے گا۔ جموں میں سینکڑوں مسلمان گھر فاقے کر رہے ہیں ، ان کے لئے ریلیف کی الگ ضرورت ہے اور پروپیگنڈا مزید برآں ہے۔ ان دنوں میں گورنمنٹ اور پریس کی تاروں کا خرچ ہی تین چار سو روپیہ ماہوار تک پہنچ جاتا ہے۔ انگلستان کی تاریں جو وہاں کے نمائندوں کو صورت حالات سے آگاہ کرنے کیلئے دی جاتی ہیں ، بہت سا خرچ چاہتی ہیں۔ یہ مکمل اخراجات تین چار ہزار روپیہ ماہوار آل انڈیا کشمیر اکشمیر کمیٹی کی آمد و اخراجات تک پہنچ جاتے ہیں اور ان سب اخراجات کی ادائیگی آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے ذمہ ہے جو اس وقت تک سب اخراجات ادا کرتی رہی ہے۔ اس وقت تک مسلم بنک آف انڈیا کے ذریعہ سے کُل آمد اس کمیٹی کی ۴۶۰۰ کے قریب ہے۔ اور براہ راست آمد ایک ہزار کے قریب ہے۔ اس میں بھی ایک ہزار کے قریب رقم میری طرف سے اور انجمن احمدیہ کی طرف سے ہے۔ میں ان سفروں پر جو اس کام پر مجھے کرنے پڑے ہیں ذاتی طور پر اور اپنی جماعت کے دفتر کی طرف سے چار ہزار سے زائد رقم خرچ کر چکا ہوں۔ جو رقم نقدی کی صورت میں اس وقت تک کشمیر اور جموں بھیجی جا چکی ہے، وہ پانچ ہزار سے اوپر ہے اور جو کرایوں وغیرہ کی صورت میں یا مطبوعات کی صورت میں وہاں گئی ہے اسے ملا کر سات ہزار کے قریب رقم کشمیر اور جموں پہنچ چکی ہے۔ تاروں اشتہاروں، ٹریکٹوں ، سفر خرچ اور انگلستان کے پروپیگنڈا کا خرچ ملا کر آل انڈیا کشمیر کمیٹی کا خرچ بہت زیادہ ہو جاتا ہے اور اس وقت اس کا فنڈ ۴۳۰۰ روپے کا مقروض ہے روض ہے لیکن اس وقت جب کہ کام کا یکدم زور آپڑا