انوارالعلوم (جلد 12) — Page 164
انوار العلوم جلد ۱۴ ۰ امله تحریک آزادی کشمیر پھول آتا ہے۔ پس ان کانٹوں کو صبر سے برداشت کرو تا گلاب کا پھول آپ کو دیا جائے۔ اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے ساتھ ہو۔ اس خط کے مضمون کو جہاں تک ہو سکے اپنے دوستوں تک پہنچاؤ ۔ حتی کہ کشمیر کا ہر مرد اور ہر عورت اور ہر بچہ اس کے مضمون سے آگاہ ہو جائے۔ میں انشاء اللہ جلد ہی تیسرا خط آپ لوگوں کو لکھوں گا۔ خدا کرے اس خط میں میں آپ لوگوں کو کوئی بشارت دے سکوں اور اس وقت تک آپ کے لیڈر آزاد ہو چکے ہوں۔ مرزا محمود احمد صدر آل انڈیا کشمیر کمیٹی ۴۔ اکتوبر ۱۹۳۱ء ) تاریخ احمدیت جلد ۶ ضمیمہ نمبر ا صفحه ۳ تا ۵ مطبوعه (۱۹۷۵ء)