انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 136 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 136

انوا را معلوم جلد ۱۴ ۱۳۶ تحریک آزادی کشمیر اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّجِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هُوَ النَّاصِرُ آل انڈیا کشمیر کمیٹی اور احرار اسلام معزز جریدہ " انقلاب" میں ۲۳۔ تاریخ کو ایک مقالہ افتتاحیہ اوپر کے عنوان کے نیچے شائع ہوا ہے اس میں "انقلاب" کی خدمات اسلام کشمیر کے سوال کی اہمیت، آل انڈیا کشمیر کمیٹی اور احرار اسلام کو مل کر کام کرنے کی نصیحت اور دونوں کے بعض معاونین کی ناگوار چھیڑ چھاڑ کا ذکر اور اس سے بچنے کی نصیحت ہے۔ "انقلاب" کی اسلامی خدمات کا تو میں سمجھتا ہوں کوئی "انقلاب" کی اسلامی خدمات شخص انکار نہیں کر سکتا۔ جب مجھے "انقلاب" کی پالیسی سے اختلاف بلکہ اختلاف شدید بھی ہوا ہے تب بھی میرا دل اس امر کو محسوس کرتا رہا ہے کہ انقلاب کا عملہ اپنی رائے میں دیانتد انتداری سے کام کر رہا ہے اور کوئی ناجائز مقصد اس کے پیش نہیں ہے۔ اور اس کی شہادت میرے احباب کا وسیع حلقہ دے سکتا ہے جو ہر فرقہ و جماعت سے تعلق رکھتا ہے اور ہر حصہ ملک میں پھیلا ہوا ہے۔ میں اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ "انقلاب" کو اسی نیک نیتی سے آئندہ بھی قومی خدمت کی توفیق دے کہ اخبارات کا اصل مقصد ہی یہ ہوتا ہے۔ ہاں بد قسمتی سے ہمارا ملک ان چند مستثنیات میں سے ہے کہ جہاں اخبارات کی اکثریت ابھی تک اس معیار پر پوری نہیں اترتی اور قومی خدمت اخبارات کی امتیازی خوبی سمجھی جاتی ہے۔ مسئلہ کشمیر کی اہمیت اور آل انڈیا کشمیر آل انڈیا کشمیر کمیٹی اور احرار کامل کر کام کرنا سمی اور احرار کو ملکر کام کرنے کی نصیحت سے بھی مجھے کلی طور پر اتفاق ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلاوجہ اختلاف ایک لعنت