انوارالعلوم (جلد 12) — Page 107
انوار العلوم جلد ۱۲ ۱۰۷ تحریک آزادی کشمیر کہ کشمیر کے لئے علیحدہ وزارت ہو جو براہ راست مہاراجہ صاحب کے ساتھ کام کرے اور اس میں کشمیر کی آبادی کے لحاظ سے مسلمان وزراء لئے جائیں۔ ۱۵۔ چونکہ کشمیر میں سخت ظلم ہو رہا ہے اور مسلمان بے بس ہیں اور چندہ جمع کیا جائے کشمیر کے حالات سے ا انگریزی حکومت کو واقف کرنا اور مہذب ب دن دنیا کو ان حالات سے آگاہ کرنا از بس ضروری ہے ان سب امور کے لئے نہایت کثیر رقم کی ضرورت ہے اس لئے اس دن جلسوں میں خاص طور پر اس غرض کے لئے چندہ جمع کیا جائے۔ اس رقم کا ایک حصہ جموں کے مسلمانوں کی امداد کے لئے ایک حصہ کشمیر کے مسلمانوں کی امداد کے لئے اور ایک حصہ ہندوستان اور بیرونِ ہند کے پراپیگنڈا کے لئے خرچ کیا جائے گا۔ مسلمانوں کو یاد رکھنا چاہئے کہ اگر وہ اپنے تمیں لاکھ بھائیوں کو غلامی سے بچانا چاہتے ہیں تو انہیں بہت سی قربانی کرنی پڑے گی۔ مونہہ کی ہمدردی سے کشمیر کے مسلمانوں کی تکالیف دور نہیں ہو سکتیں ۔ پس اگر سچی ہمدردی ہے تو اس کے مطابق قربانی کریں اور اس امر کو مد نظر رکھیں کہ یہ جنگ چند دن کی نہیں۔ ممکن ہے کہ ایک دو ماہ میں ہی فیصلہ ہو جائے اور ممکن ہے سالوں تک اس کے لئے جد و جہد کرنی پڑے۔ پس ہمت کر کے اس طرف قدم اٹھائیں تاکہ دنیا معلوم کرنے کہ مسلمان پر بے استقلالی کا الزام غلط ہے۔ ایسی تمام رقوم مسلم بنک لاہور میں آل انڈیا کشمیر کمیٹی کے نام پر بھجوانی چاہئیں۔ مسلمان انشاء اللہ کامیاب ہونگے برادران میں نے اس مقصد کے حصول کے لئے ہندوستان اور ہندوستان کے باہر اپنی کوشش شروع کر دی ہے اور خدا تعالیٰ کے فضل سے چند دن کی جدوجہد کے بعد ہی بعض ایسے حلقوں میں ردی پیدا ہو گئی ہے جہاں سے اس قسم کی کوئی امید نہ تھی۔ اگر مسلمان جوش سے دلچسپی اور ہمدرد دور تو میں یقین رکھتا ہوں اور استقلال سے کام لیں تو : رکھتا ہوں کہ باوجود اس کے کہ کام مشکل اور منزل ہے، ہم انشاء اللہ کامیاب ہونگے اور کشمیر کے تمیں لاکھ مسلمانوں اور ان کی اولادوں اور اولادوں کی اولادوں کی دعا ئیں ہمیشہ ہمارے ساتھ رہیں گی۔ کسی کا ایک بھائی غلام ہو تو وہ صبر نہیں کر سکتا کیا آپ لو میرا دل کہتا ہے کہ کہتا ہے کہ ہرگز نہیں۔ میں امید بھرے دل کے ساتھ آ۔ آپ کو آپ کے فرض کی طرف توجہ دلاتا ہوں اور یقین رکھتا ہوں کہ خدا تعالیٰ کے فضل سے ۱۴۔ اگست کو تمام ہندوستان کے آپ لوگ تمہیں لاکھ بھائیوں کی غلامی کے باوجود خوشی کی زندگی بسر کر زندگی بسر کر سکتے ہیں ؟