انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 106 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 106

انوا را العلوم جلد ۱۳ خلاف ریزولیوشن ہو۔ ١٠٦ تحریک آزادی کشمیر ۹۔ کشمیر میں اخبار نکالنے کی بھی آزادی نہیں۔ اس کے خلاف اخبار نکالنے کی آزادی بھی ریزولیوشن ہو کہ انگریزی علاقہ کی طرح وہاں بھی اجازت مل جایا کرے ۔ ۱۰۔ کشمیر میں تقریر کرنے کی بھی آزادی نہیں۔ اس کے خلاف تقریر کرنے کی آزادی بھی ریزولیوشن پاس کیا جائے ۔ 11۔ کشمیر میں زمین کی ملکیت کے حقوق زمینداروں کو زمین کے مالکانہ حقوق کا مطالبہ حاصل نہیں ہیں حالانکہ کشمیر انگریزوں، میر انگریزوں سے مہاراجہ کو ملا ہے۔ پس وہاں کے زمینداروں کے حق پنجاب کے مطابق ہونے چاہئیں۔ وہاں نہ لوگ بلا اجازت زمین فروخت کر سکتے ہیں، نہ مکان بنا سکتے ہیں، نہ درخت کاٹ سکتے ہیں اور اس طرح غلامی کی زندگی بسر کر رہے ہیں۔ اس کے خلاف بھی ریزولیوشن ہونا چاہئے۔ ۱۲۔ کشمیر میں مسلمان پچانوے فیصدی ہیں اور سب ریاست میں ملازمتوں میں حصہ ستر فیصدی مگر ملازمتوں میں ان کو تین فیصدی بھی حصہ نہیں مل رہا۔ اس کے خلاف ریزولیوشن پاس کئے جائیں اور مسلمانوں کے لئے کم از کم ستر فیصدی ملازمتوں کا مطالبہ کیا جائے۔ اس وقت ریاست بہانہ یہ کرتی ہے کہ مسلمان تعلیم یافتہ نہیں ملتے حالانکہ تعلیم کی کمی کی ذمہ داری ریاست پر ہے نیز یہ بھی غلط ہے کہ مسلمان تعلیم یافتہ نہیں ملتے۔ بہت سے گریجوایٹ ریاست میں بیکار پھر رہے ہیں اور یہ بھی غلط ہے کہ ریاست میں عہدے لیاقت پر ملتے ہیں۔ ریاست میں کئی ڈوگرے اعلیٰ عہدوں پر ہیں اور وہ مڈل پاس بھی نہیں ہیں۔ ۱۳۔ چونکہ مسلمانوں کو جائز طور پر ریاست کے معاملات میں مجلس قانون ساز کا مطالبہ مشورہ دینے کا موقع حاصل نہیں اور نہ مہاراجہ صاحب تک پہنچنے کا موقع حاصل ہے۔ وہاں ایک قانون ساز مجلس قائم کی جائے تاکہ مسلمان اپنی آواز مہاراجہ صاحب تک پہنچا سکیں۔ اور قانون سازی کے وقت ان کی رائے ریاست کو معلوم ہو سکے۔ اس کے متعلق بھی ریزولیوشن کیا جائے۔ ۱۴۔ چونکہ کشمیر کا صوبہ زبان تاریخ، تمدن اور مذہب کے کشمیر کیلئے علیحدہ وزارت لحاظ سے جموں سے بالکل علیحدہ ہے۔ اس لئے مطالبہ کیا جائے