انوارالعلوم (جلد  12)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 94 of 656

انوارالعلوم (جلد  12) — Page 94

انوار العلوم جلد ۱۴ ۹۴ تحریک آزادی کشمیر بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُوْلِهِ الْكَرِيمِ معاملات کشمیر کے حل کے متعلق جلسہ شوری ابھی ابھی میری نظر سے اخبار "سیاست" کا مضمون «کشمیر کانفرنس کے انعقاد کی تجویز" گزرا ہے۔ میں نہیں سمجھ سکا کہ یہ مضمون خود عملۂ سیاست کی طرف سے ہے یا کسی نامہ نگار کی طرف سے کیونکہ نیچے کسی کا نام نہیں ہے مگر بہر حال مجھے خوشی ہے کہ اہل کشمیر کی توجہ کام کی طرف پھر رہی ہے۔ مجھے مکرمی خواجہ حسن نظامی صاحب دہلوی کا بھی ایک خط ملا ہے جس میں انہوں نے میری تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے سیالکوٹ کو جلسہ شوری کے لئے پسند فرمایا ہے اور ہر طرح امداد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ میں نے انہیں جو ابا کی تحریر کیا ہے کہ اب اس تجویز کی اشاعت کے بعد پہلا حق کشمیری کانفرنس کا ہے کہ وہ اس تجویز کو عملی جامہ پہنانے کے لئے دعوت نامہ شائع کرے اور مقام اجتماع کا اعلان کرے۔ لیکن اگر مصلحت کی وجہ سے وہ اس کام کو ہاتھ میں نہ لینا چاہے تو پھر ہم لوگوں میں سے کوئی اس کا محرک ہو سکتا ہے۔ اب بھی میرا یہی خیال ہے کہ کشمیری کانفرنس کے کشمیری کا نفرنس متوجہ ہو سیکرٹری صاحب کو اس کام کیلئے کھڑا ہونا چاہئے۔ مجھے اچھی طرح معلوم نہیں کہ وہ کون صاحب ہیں۔ مگر میں امید کرتا ہوں کہ کام کو سہولت سے چلانے کیلئے وہی اس مجلس کے انعقاد کی کوشش کریں گے کیونکہ ہر کام کیلئے بلا ضرورت و مصلحت الگ الگ انجمنوں کا بنانا تفرقہ اور انشقاق پیدا کرتا ہے لیکن اگر کسی وجہ سے وہ اس کام کو کرنا پسند نہ فرماتے ہوں تو میں ان سے درخواست کروں گا کہ وہ اخبار کے ذریعہ سے اس کی اطلاع کر دیں تاکہ کوئی دوسرا انتظام کیا جائے۔ "سیاست" کے مضمون نگار صاحب نے تحریر فرمایا ہے کہ کشمیر کے نمائندوں کا طلب کرنا نا ممکن ہو گا لیکن میرے نزدیک یہ نا ممکن نہیں مجھے جو اطلاعات کشمیر سے آ رہی رہی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ کشمیر میں سینکڑوں آدمی اس امر کے لئے کھڑے ہو گئے ہیں کہ اپنی جان