انوارالعلوم (جلد 12) — Page 80
انوار العلوم جلد ۱۳ گور نمنٹ اور آریوں سے خطاب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور مسلمانوں کے دوسرے بزرگوں اور بادشاہوں کی عزت کی حفاظت کرے۔ اس کے بعد اگر ہم کوئی تحریر ایسی شائع کریں کہ جس میں آریوں یا کسی اور قوم کے بزرگ کی ذاتی بنک ہو تو بے شک ہم قانونی طور پر بھی اور اخلاقی طور پر بھی مجرم ہوں گے لیکن اس سے پہلے نہیں اور ہرگز نہیں۔ میرے مضمون کا ایک حصہ ابھی باقی ہے اور وہ اُن غلط فہمیوں کے مضمون کا دوسرا حصہ متعلق ہے جو میرے خطبہ سے خود احمدی جماعت یا دوسرے مسلمانوں کو پیدا ہوتی ہیں میں اس کے متعلق کچھ دوسرے مضمون میں بیان کروں گا لیکن سر دست تو آشوبِ چشم کی وجہ وجہ سے یہ مضمون بھی میں نے تکلیف سے لکھا ہے اور کئی دن میں جا کر ختم کیا ہے۔ (الفضل ۲۸۔ مئی ۱۹۳۱ء)