انوارالعلوم (جلد 12) — Page 67
انوار العلوم جلد ۱۳ ५८ گورنمنٹ اور آریوں سے خطاب اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلَّى عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ - هُوَ النَّاصِرُ - میرا ۲۷۔ مارچ کا خطبہ حصہ اول گورنمنٹ اور آریوں سے خطاب میرے ۲۷۔ مارچ کے خطبہ کے شائع ہونے پر اپنوں اور بیگانوں میں ایک بہیجان پیدا ہو گیا ہے اور علاوہ اس کے کہ مختلف قسم کے خطوط میرے پاس آ رہے ہیں آریہ اخبارات بھی اس پر بہت کچھ ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں اس لئے میں چاہتا ہوں کہ اس کے متعلق کسی قدر اور تشریح کر دوں تا کہ دوست اور د اور دشمن دونوں کو اصل حقیقت معلوم ہو جائے اور کوئی شخص دھوکے میں نہ رہے۔ سب سے پہلے تو میں آریہ اخبارات اور حکومت کو بتانا چاہتا میرا نقطۂ نگاہ سمجھ لیا جائے ہوں کہ وہ کسی قسم کا قدم اٹھانے سے ۔ پہلے میرا نقطہ نگاہ اچھی طرح سمجھ لیں تاکہ کسی بے اصولے پن کا ارتکاب آخر انہیں شرمندہ نہ کرے۔ میں سمجھتا ہوں کہ میں نے اس قدر عمر پبلک کے سامنے گزاری ہے کہ حکومت بھی اور ابنائے وطن بھی اس امر کو اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں کہ میں جلد بازی سے قدم اٹھانے کا عادی نہیں ہوں۔ جہاں تک ہو سکتا ہے سوچ کر اور غور اور فکر کے بعد میں فیصلہ کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے فضل