انوارالعلوم (جلد 12) — Page 61
انوار العلوم جلد ۱۴ تحفه نار بارون بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدةَ وَنُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ حضرت خلیفة المسیح الثانی کا مکتوب لارڈارون کے نام تحفہ لارڈارون کے ساتھ حسب ذیل مکتوب حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی طرف سے لارڈارون کی خدمت میں پیش کیا گیا۔) جیسا کہ یور ایکسیلنسی کو قبل از میں اطلاع دی جا چکی ہے۔ ہندوستان کے لئے یور ایکسیلنسی کی شاندار خدمات کے اعتراف نیز ان کی یاد کو تازہ رکھنے کیلئے میں نے ایک مختصر سی کتاب لکھی ہے۔ اور میں چوہدری فتح محمد خان ایم اے، چوہدری ظفر اللہ خان بارایٹ لا ایم ایل سی اور مولوی عبدالرحیم در دایم ۔ اے پر پر مشتمل ایک وفد کو اس غرض روانگی سے پیشتر میری نیز جماعت احمدیہ کی طرف سے رہا ہوں کہ ہندوستان سے روا سے بھیج کتاب یور ایکسیلنسی کے پیش کرے۔ یہ اس کتاب میں اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے علاوہ میں اس مکتوب کے ذریعہ بھی یور ایکسیلنسی کو الوداع کہتا ہوں۔ اور دعا کرتا ہوں کہ خدا تعالیٰ آپ کے مستقبل کو ماضی سے بھی زیادہ شاندار اور بابرکت بنائے۔ مجھے اس امر کا افسوس ہے کہ میں ذاتی طور پر یور ایکسیلنسی کو الوداع نہ کہہ سکا۔