انوارالعلوم (جلد 11)

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 68 of 696

انوارالعلوم (جلد 11) — Page 68

انوار العلوم جلدا ۸۲ مستورات سے خطاب ترتیب کا وعدہ میں کرتا ہوں اس کی ابتدا پیدائش عالم سے شروع کی جائے گی اور ترتیب وار مفید اور کار آمد معلومات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ہم ان سبقوں کو ایسا آسان کر دیں گے کہ کسی مجلس میں تم شرمندہ نہ ہوگی۔ اگر کسی جگہ ویدانتی اور زرتشتی فرقوں کا ذکر ہو رہا ہو تو ان کے الفاظ تمہارے لئے موجب حیرت نہ ہوں گے کیونکہ سارے علوم کا تذکرہ اس میں موجود ہو گا۔ لجنہ والیاں یہ کریں اپنے احدی خواتین مصباح کو با قاعدہ پڑھنے کا اہتمام کریں اپنے جائے قیام میں جائر ریزولیوشن پاس کرائیں کہ ہم مصباح کو باقاعدہ پڑھیں گی یا سنیں گی اور اس کی اشاعت کریں گی۔ تو دو سو لجنہ یا مقامات کی طرف سے اس ریزولیوشن کے متعلق اطلاع آنے پر میں اس سلسلۂ مضامین کا انتظام کروں گا۔ گزشتہ سے گزشتہ سال کا ذکر ہے کہ : ہے کہ میں نے اس جلسہ میں آپ لوگوں سے کہا تھا کہ اگر بیرو نجات کی پندرہ عورتیں یہاں آنے کی کوشش کریں تو میں آسان طریقوں سے تمام سلسلہ کے متعلق ضروری مسائل انہیں پندرہ دن کے اندر سکھا دوں گا مگر سوائے ایک عورت کے کسی نے اس کے متعلق کوئی اطلاع نہ دی۔ اگر اب بھی تمہارا یہی حال ہوا تو پھر تمہاری قسمت۔ تیسری نصیحت یہ ہے کہ لجنہ کا قیام خدا تعالیٰ کے فضل سے کامیاب ہو رہا ہے۔ اس وقت تین لجنا ئیں نہایت عمدہ کام کر رہی ہیں یعنی قادیان سیالکوٹ امرتسر کی۔ اور ان سے اتر کر لاہور، پشاور وغیرہ کی بنائیں۔ میں امید کرتا ہوں کہ دوسری جگہوں کی لجنا ئیں بھی مفید کام کرنے کی کوشش کریں گی۔ قادیان کی لجنہ کا کام ابھی مرکز تک محدود ہے میں امید کرتا ہوں کہ وہ آئندہ باہر کے انتظامات کو بھی اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کریں گی۔ عورتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے کام آپ سنبھالیں تبھی عورتیں اپنا کام آپ سنبھالیں وہ ترقی کر سکتی ہیں۔ ہم نہیں جانتے کہ تمھارے دلوں میں کیا ہے؟ عورتوں کی ضروریات کا علم عورتوں ہی کے ذریعہ سے ہو سکتا ہے۔ جس طرح ہمیں مردوں کی ضروریات کا علم ہوتا ہے عورتوں کا نہیں ہو سکتا۔ ہم نہیں جانتے تمہارے دلوں میں کیا ہے تم خود اپنے خیالات کا اظہار کرو اور جو تمہارے دلوں میں ہے اس کو بیان کرو۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ ایمان تین قسم کا ہوتا ہے۔ ایک بوڑھی عورت کا جو اگر کسی پہاڑ کو دیکھتی ہے تو کہتی ہے ۔ سُبْحَانَ اللهِ ۔ اگر کسی ولی کا حال سنتی ہے